اہم ترین خبریںپاکستان

لاہور کی عزاداری مثالی ہے، علامہ سید احمد اقبال رضوی

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ سید احمد اقبال رضوی نے لاہور میں کرشن نگر، اسلام پورہ میں عشرہ محرم الحرام کی مجالس کے بعد شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔

علامہ سید احمد اقبال رضوی نے اپنے وفد کے ہمراہ چوک رنگ محل اور اندرون لوہاری گیٹ سمیت دیگر علاقوں میں واقع امام بارگاہوں میں گئے اور بانیان اور منظمین سے ملاقاتیں کیں۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور کے نائب صدر رانا کاظم، نقی حیدر اور دیگر کارکنان بھی علامہ سید احمد اقبال رضوی کے ہمراہ تھے۔

علامہ احمد اقبال رضوی نے اپنے دورے کے دوران عزاداروں اور مومنین سے بھی ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر گفتگو مین ان کا کہنا تھا کہ شہر لاہور کی عزاداری ایک مثالی عزاداری ہے، اس کی ایک تاریخ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اہل لاہور بڑے ادب و احترام سے ایام محرم الحرام مناتے ہیں۔ بانیان مجالس عزاء اور علاقے کے مومنین اور عزاداروں نے سید احمد اقبال رضوی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں : شیعہ لاپتہ افراد کا مسئلہ کسی تنظیم کا نہیں، شیعہ قوم کا مسئلہ ہے، علامہ سید ناظر عباس

دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سید علی ناصر رضوی نے کہا یے کہ لاہور پولیس محرم الحرام کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ شہر بھر کی اہم اور حساس مجالس و جلوسوں کی ڈرون کیمروں سے مانیٹرنگ جاری ہے۔

مانیٹرنگ کیلئے لاہور کی 06 ڈویژنز میں ڈرون ٹیمیں متحرک ہیں جو مجالس و جلوسوں کے روٹس کی فضائی نگرانی کر رہی ہیں۔

سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ ڈرون کیمروں سے نہ صرف جلوسوں کے روٹس پر ہونیوالی مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھنے میں مدد ملے گی بلکہ یہ عمل بہترین سکیورٹی انتظامات میں معاون ثابت ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ڈرون کیمروں سے مجالس اور جلوسوں کی مانیٹرنگ کا عمل دس محرم الحرام تک جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ محرم سکیورٹی ڈیوٹی پر آپریشنز سمیت انویسٹی گیشن ونگ کے افسران و جوان بھی تعینات ہیں۔

آج شہر کے مختلف مقامات پر 56 جلوس اور 425 مجالس منعقد ہوں گے جن کیلئے لاہور پولیس کے سکیورٹی انتظامات مکمل ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے افسران کو امام بارگاہوں سے مناسب فاصلے پر محفوظ پارکنگ کی ہدایت کی۔ انہوں نے منتظمین جلوس و مجالس سے حفاظتی اقدامات کیلئے پولیس سے تعاون کی بھی اپیل کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button