مشرق وسطی

دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کا زبردست آپریش، متعدد داعشی دہشت گرد ہلاک

شیعیت نیوز: پریس ذرائع نے دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف شامی فوج کے آپریشن اور کئی داعشی دہشت گردوں کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔

ایک باخبر ذریعے نے اعلان کیا ہے کہ شامی فوج نے داعشی دہشت گردوں کی کارروائی کے جواب میں صحرائےاثریا، دیرالزوراور مشرقی رقہ میں ان کے خلاف کارروائی کی۔

یہ بھی پڑھیں : ایران محرم میں بڑی تباہی سے بچ گیا، ایرانی وزارت انٹیلی جنس

اس ذریعے کے مطابق اس کارروائی میں کئی داعشی دہشت گرد ہلاک و زخمی ہوئے جبکہ متعدد دیگرفرار کر گئے۔

شامی فوج کا کہنا ہے کہ داعشی دہشت گردوں نے دیرالزور کے مغربی صحرا میں ایک فوجی چوکی کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا تھا جہاں شامی فوج اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ ہوئی جس میں کئی داعشی دہشت گرد ہلاک و زخمی ہوئے جبکہ شامی فوج کے دو اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں : خطے میں غیر علاقائی قوتوں کی موجودگی نا امنی کا باعث ہے، میجر جنرل عبدالرحیم موسوی

واضح رہے کہ شام میں داعش کے باقی بچے عناصر دہشت گردانہ کارروائیوں کے ذریعے شامی عوام میں خوف و ہراس پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button