اہم ترین خبریںپاکستان

امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا شیعہ مسنگ پرسنز کیلئے بھوک ہڑتالی کیمپ کی حمایت کا اعلان

شیعیت نیوز: امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید معمر نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں شیعہ مسنگ پرسنز کا معاملہ سنگین ہے، جسے اب حل ہونا چاہیئے۔

لاہور میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید معمر نقوی نے کہا کہ لاپتہ شیعہ عزاداروں کے ورثاء کے مطالبات اور کراچی میں بھوک ہڑتالی کیمپ کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : جمرود ، مسجد میں چھپے دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، ایڈیشنل ایس ایچ او شہید

سید معمر نقوی نے کہا کہ شیعہ مسنگ پرسنز کی بازیابی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، اگر مطالبات پورے نہ کیے گئے تو پاکستان بھر میں دس محرم الحرام کو احتجاج کیا جائے گا۔

امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید معمر نقوی نے کہا کہ ماورائے عدالت اقدامات کسی صورت قبول نہیں، اس سے معاشرے میں اداروں کے خلاف منفی جذبات پیدا ہوتے ہیں۔

سید معمر نقوی نے کہا کہ دس محرم سے قبل تمام لاپتہ افراد کو رہا کیا جائے، اگر دس محرم تک شیعہ مسنگ پرسنز کو رہا نہ کیا گیا تو ملک بھر میں یوم عاشور کے جلوس روک دیئے جائیں گے اور اس وقت تک کوئی جلوس اختتام پذیر نہیں ہو گا جب تک لاپتہ تمام افراد رہا نہیں ہو جاتے۔

یہ بھی پڑھیں : پیغمبر اسلامؐ کی سیرت اور طرز زندگی مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہے، علامہ سید حسن ظفر

امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ان لوگوں نے کوئی جرم کیا ہے تو انہیں عدالتوں میں پیش کرکے سزائیں دلوائی جائیں، بے گناہ کسی کو غائب کرکے برسوں غیر قانون قید میں رکھنا قابل قبول نہیں۔

سید معمر نقوی نے کہا کہ اس معاملے پر پوری شیعہ قوم متحد ہے اور پورے پاکستان کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ عزاداروں کو رہا کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button