دنیا

روسی صدر ولادیمیر پوتین کا امریکہ اور نیٹو کو انتباہ

شیعیت نیوز: روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے کہا ہے کہ بیلاروس کے خلاف کسی بھی قسم کے حملے کو روس پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوتین نے خبر دار کیا ہے کہ پڑوسی اور اتحادی ملک بیلاروس کے خلاف کسی بھی قسم کے حملے کو روس پر حملہ تصور کیا جائے گا اور ماسکو ممکنہ حملوں کے خلاف بیلاروس کی حفاظت کے لیے ہر طریقہ اختیار کرے گا۔

ولادیمیر پوتین نے پولینڈ پر الزام لگایا کہ وہ یوکرینی علاقوں پر قبضہ کرنے کیلئے تنازع میں براہ راست مداخلت کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : برکس سربراہی کانفرنس میں آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ

روسی صدر نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ یہ سب جانتے ہیں کہ وہ بیلاروسی سرزمین کا بھی خواب دیکھتے ہیں لیکن بیلاروس یونین اسٹیٹ کا حصہ ہے اور بیلاروس کے خلاف جارحیت کا مطلب روسی فیڈریشن کے خلاف جارحیت ہے۔

دوسری جانب پولینڈ جو کہ نیٹو کا رکن ہے اور روس کی یوکرین کے ساتھ جاری جنگ میں کیف کے سخت ترین اتحادیوں میں سے ایک ہے اس نے یوکرین یا بیلاروس میں کسی بھی علاقے پر قبضے کے الزامات کی تردید کی ہے۔

خیال رہے کہ امریکہ، برطانیہ اور نیٹو کے رکن ممالک کے ساتھ ساتھ پولینڈ نے فروری 2022 میں روس کے حملے کے بعد سے کیف کو اسلحہ فراہم کیا ہے اور پناہ گزینوں کا خیرمقدم کیا ہے تاہم اس نے یوکرین میں فوج بھیجنے کے حوالے سے کوئی دلچسپی نہیں دکھائی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button