مقبوضہ فلسطین

مسجد اقصیٰ مخالف اسرائیلی جرائم روکنے کے لیے کوششیں تیز کی جائیں، موسیٰ ابو مرزوق

شیعیت نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے رکن موسیٰ ابو مرزوق نے مسجد اقصیٰ سے تعلق کو تیز کرنے اور وہاں لوگوں کو متحرک کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مسجد اقصیٰ کو اس وقت تاریخ کی سب سے گھناؤنی اور خطرناک سازشوں کا سامنا ہے اور ان سازشوں کے سامنے بند باندھنا پوری مسلم امہ کی ذمہ داری ہے۔

موسیٰ ابو مرزوق نے جمعہ کو ایک پریس بیان میں کہا کہ قابض مسجد اقصیٰ میں عوامی اور اجتماعی تلمود کی نماز ادا کرنے اور اگلے جمعرات کو ’’ہیکل کی تباہی‘‘ کے نام نہاد یادگار میں بڑے پیمانے پر دراندازی کے لیے تیاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ شدت پسندوں کی جانب سے دیوار براق کے کے مقام پر بائبل کے مطابق مذہبی رسومات ادا کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی دہشت گردی میں فلسطینی بچہ محمد فواد البایض شہید، جھڑپوں میں تین فوجی زخمی

ایسے میں حالات کا تقاضا ہے کہ مسجد اقصیٰ کے دفاع کی کوششیں تیز کی جائیں۔

موسیٰ ابو مرزوق نے مزید کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس اور اس میں فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری میں تیزی آرہی ہے۔ قابض صیہونی ریاست نے درجنوں مکانات اور تنصیبات کو مسمار کیا ہے۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اسرائیل مقبوضہ بیت المقدس شہر میں مذہبی جنگ کو بڑھاوا دینے کے جارحانہ عزائم پر چل رہا ہے،خاص طور پر مسجد اقصیٰ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے توجہ دلائی کہ مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کی موجودہ صورت حال، نمازیوں کے داخلے پر پابندی اور القدس سے بے دخلی کی پالیسی میں تیزی لائی گئی ہے۔اس سے یہ عیاں ہوتا ہے کہ مسجد اقصیٰ کو کھلے عام خطرے سے دوچار کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button