اہم ترین خبریںلبنان

لبنانی قوم اپنی تاریخ سے سبق حاصل کرے، سید حسن نصراللہ

شیعیت نیوز: حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے جنوبی بیروت کے علاقے ضاحٰیہ میں محرم الحرام کی آمد کی مناسبت سے اپے خطاب میں کہا ہے کہ لبنانی قوم کو اپنی تاریخ کا مطالعہ اور اس سے سبق حاصل کرنا چاہیے-

روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے جنوبی لبنان کے علاقے ضاحیہ میں ایام محرم کی آمد کے موقع پر ایک خطاب میں کہا ہے کہ تاریخ کی بہت اہمیت ہے اور اس سے آگاہ ہوکر صحیح فائدہ حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ میں ملت لبنان کو تاکید کرتا ہوں کہ وہ لبنان کی تاریخ پڑھیں تاکہ اس تاریخ سے سبق سیکھ سکیں اور گزشتہ کی گئی غلطیوں کی دوبارہ تکرار نہ کریں اور اس کے نتیجے میں لبنانی قوم کہیں دوبارہ داخلی جنگ کے دور میں نہ پلٹ جائے۔

سید حسن نصراللہ نے کہا کہ تاریخ ناامیدی سے بھری پڑی ہے، تاریخ کے اصول و قوانین کی پابندی اور اس کی خلاف ورزیوں کا معاشرے سے براہ راست تعلق ہے چنانچہ جو بھی ان کی خلاف ورزی کرے گا وہ ہار جائے گا اور جو بھی ان قوانین سے استفادہ کرے گا، وہ فاتح ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : نابلس پر غاصب صیہونی فوج کا رات گئے حملہ؛ ایک فلسطینی شہید

انہوں نے کہا کہ قرآنی قصص عوام کےلئے عبرت ہیں اور قرآن میں جس پیغمبر کا سب سے زیادہ تذکرہ کیا گیا ہے، وہ حضرت موسی علیہ السلام ہیں اور جن افراد کا سب سے زیادہ ذکر کیا گیا ہے، وہ بنی اسرائیل ہیں۔

حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئےکہا کہ خداوند متعال نے ہمیں بنی اسرائیل سے آشنا کرایا ہے اور ہم نے مزاحمت کے بارے میں قرآن کریم کو پڑھا اور اس میں بنی اسرائیل کے بارے میں جو کہا گیا ہے، اس سے استفادہ کیا ہے۔ قرآن ہمیں بتاتا ہے کہ وہ ایسے لوگ ہیں جو سب سے زیادہ دنیوی زندگی کے خواہش مند ہیں اور وہ باتوں اور کلمات کو تحریف کرتے ہیں اور احادیث میں ان کے بارے میں مطالب ہم تک پہنچائے گئے ہیں۔ بنی اسرائیل کے بارے میں بہت زیادہ باتیں اور تذکرے، مسلمانوں کو بنی اسرائیل کے خطرے سے آگاہ کرنے کےلئے بیان ہوئے ہیں۔

سید حسن نصراللہ نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ کربلا ہمیں صبر و استقامت، محاصرے کے دوران مقابلے، ظلم کے سامنے ڈٹ جانے اور دشمن کی زیادہ تعداد اور اس کی اسلحہ کی طاقت کے سامنے ڈھیر نہ ہونے کا درس دیتی ہے۔

انہوں نے اس سال ہونے والے محرم کے عنوان کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سال کا عنوان ہم نے ” کربلا، مھدی عج کی سمت ہمارا راستہ ” انتخاب کیا ہے، دراصل کربلا ذمہ داری کو انجام دینے، ولی حق کی اطاعت اور اس راہ میں فداکاری کا درس ہمیں سکھاتی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button