اہم ترین خبریںایران

ایران کی اسٹریٹجی، حساس سرحدوں کو پر امن و معاشی سرحد بنانا ہے، صدر جمہوریہ ایران

شیعیت نیوز: صدر جمہوریہ ایران نے سیکوریٹی سرحدوں کو معاشی سرحدیں بنانے کی ایران کی حکمت عملی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس کا ایک طریقہ، سرحدی بازاروں کی توسیع اور پاکستان کے ساتھ انرجی کے شعبے میں تعاون ہے۔ اس کے ساتھ ہی صدر نے اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے عمل میں تیزی پر زور دیا۔

صدر جمہوریہ آيت اللہ سید ابراہیم رئيسی نے اتوار کو پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے تہران میں ہونے والی ملاقات میں پڑوسی، ہم خیال اور مسلمان ملکوں کے ساتھ تعلقات میں توسیع کو ایران کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں قرار دیا اور کہا کہ باہمی معاہدوں پر عمل در آمد کی رفتار میں تیزی سے ایران و پاکستان کے درمیان معاشی و تجارتی تعاون میں بہتری پیدا ہوگي اور اس کے نتیجے میں دونوں پڑوسیوں کے سیاسی تعلقات بھی مضبوط ہوں گے۔

آيت اللہ رئيسی نے اسی طرح علاقائی ملکوں کے تعلقات خراب کرنے کی دشمنوں کی کوششوں کا ذکر کیا اور موجودہ گنجائشوں اور باہمی لین دین میں اضافے کے ذریعے باہمی تعاون میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں : غاصب اسرائیل کی آرٹ کے بہانے سعودیہ میں انٹری؛ سعودی چینل پر صیہونی سیریز نشر!

اس ملاقات میں پاکستانی فوج کے سربراہ سید عاصم منیر نے بھی پڑوسیوں خاص طور پر پاکستان کے ساتھ تعلقات میں توسیع کی ایران کی پالیسیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اسے عالم اسلام کے لئے بے حد خاص قرار دیا۔

پاکستانی فوج کے سربراہ نے ایران اور پاکستان کی طولانی مشترکہ سرحدوں اور سرحدی لین دین کی گنجائش کا ذکر کیا اور کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی ومعاشی تعاون سے سیکوریٹی کے حالات میں بہتری آئے گي۔

اس سے قبل پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے ایران کے وزير خارجہ حسین امیر عبد اللہیان سے بھی ملاقات کی تھی

وزير خارجہ حسین امیر عبد اللہیان اور پاکستانی فوج کے سربراہ عاصم منیر کی ملاقات میں باہمی دلچپسی اور علاقائي امور پر تبادلہ خیال کیا گيا تھا ۔

گزشتہ دو دنوں کے دوران جنرل سید عاصم منیر نے ایرانی فوج کے سربراہ محمد باقری پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ جنرل حسین سلامی سمیت کئي اعلی عہدیداروں سے ملاقات کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button