اہم ترین خبریںسعودی عرب

غاصب اسرائیل کی آرٹ کے بہانے سعودیہ میں انٹری؛ سعودی چینل پر صیہونی سیریز نشر!

شیعیت نیوز: سعودی چینل پر صہیونی سیریز کی نشریات شروع! سعودی عرب اور غاصب صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات کے معمول پر آنے کی کہانی معروف سعودی میڈیا کے ذریعے صیہونی سیریز کے نشر ہونے سے اپنے متنازعہ حصوں تک پہنچ گئی ہے۔

شہاب نیوز نے خبر دی ہے کہ سعودی عرب اور غاصب صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے متعدد بار کی گئی کوششوں کے بعد سعودی انٹرنیٹ شو چینل سیکوئی شاہد جو کہ سعودی عرب کی زیر ملکیت محمد بن سلمان نیٹ ورک کا ذیلی ادارہ سمجھا جاتا ہے نے ایک صہیونی دستاویزی سیریز نشر کی ہے جس کا آغاز ‘‘Cassandra’s Profecies’’ کیسانڈرا کی پیشن گوئیاں کے عنوان سے ہوا۔

یہ ایک دستاویزی سیریز ہے جس میں غاصب اسرائیل کا بیانیہ دکھایا گیا ہے جو لبنان کی حزب اللہ کے خلاف صیہونی جاسوسی ایجنسی (موساد) اور امریکہ کی کارروائیوں سے متعلق ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شامی پناہ گزینوں سے متعلق یورپی پارلیمنٹ کی قرارداد پر حزب اللہ کا ردعمل

سیکوئی شاہد نامی چینل نے اس دستاویزی سیریز کے حقوق خرید کر اس کو عربی اور انگریزی میں نشر کیا ہے۔

یہ اس صورت حال کے باوجود ہے کہ کچھ عرصہ قبل سکویی شاہد نے ’’ایم ہارون‘‘ کے عنوان سے ایک سیریز دکھائی تھی۔ اس سیریز کی نشریات پر عرب دنیا میں بڑے پیمانے پر غصہ پایا گیا اور اس پلیٹ فارم پر صیہونیوں کے ساتھ آرٹ کے شعبے میں تعلقات کو معمول پر لانے کا الزام لگایا گیا۔

شہاب نیوز ویب سائٹ نے اس سعودی نشریاتی پلیٹ فارم کی نئی کارروائی کو آرٹ کے ذریعے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے ایک نئے راستے کے استعمال کے طور پر دیکھا ہے۔

اگرچہ سعودی عرب غاصب صیہونی حکومت اور کئی عرب ممالک کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے طے پانے والے ابراہیمی معاہدوں میں شامل ہونے سے مسلسل انکار کر رہا ہے اور سفارت کاری کے میدان میں قابض صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے سے بہت دور ہے، لیکن امریکہ 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات سے قبل غاصب صیہونی حکومت کے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ قبل از انتخابات سعودیوں اور صیہونیوں کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدے پر دستخط کو حتمی مرحلے تک پہنچایا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button