عراق

عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی کا دورۂ شام

شیعیت نیوز: عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السودانی اپنے پہلے دورۂ شام کے لئے دمشق پہنچ گئے ہیں۔

روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السودانی سرکاری دورے پر دمشق پہنچے ہیں جہاں پر وہ شام کے صدر بشار الاسد اور دیگر اعلی حکام سے ملاقاتیں اور مختلف باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کریں گے۔

یہ السودانی کا اپنی وزارت عظمیٰ کے دوران شام کا پہلا دورہ ہے جو شام کے صدر بشار الاسد کی باضابطہ دعوت پر انجام پایا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل عراق کے سابق وزیراعظم نوری المالکی نے سال 2010ء میں دمشق کا دورہ کیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ سکیورٹی کو لے کر مشترکہ چیلنجوں اور دونوں ممالک میں امریکہ کی سربراہی میں موجود غیر ملکی افواج کی موجودگی کے تناظر میں خطے کی خاص سیاسی صورت حال کے پیش نظر عراقی وزیر اعظم کا یہ دورۂ شام خاصی اہمیت کا حامل ہے جس کے دوران سکیورٹی، بیگانہ طاقتوں کی ملک میں غیر قانونی موجودگی وغیرہ جیسے مسائل کے حوالے کچھ اہم مشترکہ فیصلوں اور معاہدوں کی توقع کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن میں مزید 26 ہزار یمنی شہری نقل مکانی پر مجبور

دوسری جانب عراقی میڈیا نے ترکی کی طرف سے صوبہ دوہوک کے علاقوں پر بمباری کی اطلاع دی۔

عراق کے شمال میں صوبہ دوہوک میں واقع پہاڑی سلسلے ’’میٹن‘‘ کو ترک فوج کی زبردست بمباری کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

ابھی تک ان ذرائع ابلاغ نے ترکی کی اس کارروائی کے ممکنہ نقصانات اور جانی نقصان کی خبریں شائع نہیں کیں۔

چند روز قبل ترکی نے عراق کے صوبہ دوہوک کے علاقے ’’العمادیہ‘‘ کو اپنے فضائی حملوں سے نشانہ بنایا تھا۔

ترکی ایک عرصے سے کردستان ورکرز پارٹی (PKK) کی افواج سے مقابلہ کرنے کے بہانے عراق کی علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کر رہا ہے، جو ترکی، امریکہ اور یورپی یونین کی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ہے۔

شمالی عراق پر ترکی کے حملے ایسے وقت میں ہوتے ہیں جب بغداد بارہا اس کارروائی کو ترک قبضے کی مثال قرار دیتا رہا ہے اور ترک فوج کے پے در پے حملوں کے بعد شمالی شام اور عراق کے کئی علاقے خالی ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button