یمن

یمن میں مزید 26 ہزار یمنی شہری نقل مکانی پر مجبور

شیعیت نیوز: یمن میں بے گھر افراد کی حمایت کرنے والے ادارے نے اعلان کیا ہے کہ 2023 کے پہلے چھ ماہ میں 26 ہزار یمنی شہری ملک کے مختلف علاقوں میں نقل مکانی کر گئے ہیں۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق پناہ گزینوں پر نظر رکھنے والے ادارے کی کمیٹی ے اعلان کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ یمن کے مختلف صوبوں میں سال 2023 کے پہلے چھ ماہ میں 4 ہزار اور 700 خاندان اپنے علاقوں سے دوسرے مقامات پر نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ جون میں 541 خاندان پہلی مرتبہ اور 458 خاندان دوسری مرتبہ اپنے گھروں سے دوسرے علاقوں میں نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت: قدیمی مسجد میں لوگوں کے داخلے پر پابندی کے خلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر

اس کے علاوہ 20 فیصد آوارہ ہونے والے افراد کا تعلق الحدیدہ ، 17 فیصد مارب، 11 فیصد تعز اور 10 فیصد کا تعلق اب صوبے سے ہے جب کہ باقی یمنی بے گھر افراد شبوہ، ذمار، ریمیہ، البیضاء، الضالع، عمران، امانہ اور حجہ کے صوبوں سے ہیں۔

خیال رہے کہ عالمی سامراجی طاقتوں کی سرپرستی میں یمن میں جاری جنگ نے اس ملک کو بہت سے بحرانوں سے روبرو کر دیا ہے جنہوں نے مل کر کے صدی کے ایک بڑے انسانی المیہ کو رقم کیا ہے۔

یہ حملے گذشتہ آٹھ سال سے بلاوقفہ جاری ہیں لیکن ان کا اب تک کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہوا ہے۔ ریاض نے سن دو ہزار پندرہ میں اعلان کیا تھا کہ محض چند ہفتے کے اندر صنعا پر قبضہ کرکے اپنی پٹھو حکومت کو اقتدار دلا دیا جائے گا لیکن چند عرب ممالک اور امریکہ، برطانیہ اور یورپ کی کھلے عام مالی اور اسلحہ جاتی حمایت کے باوجود نہ صرف سعودی حکام اپنے اس وعدے کو عملی جامہ پہنانے میں ناکام ہوئے بلکہ استقامتی محاذ نے اپنے بنائے گئے میزائلوں اور ڈرون طیاروں کے ذریعے میدان جنگ کا نقشہ ہی بدل کر رکھ دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button