ایران

صیہونی آمروں کے چہرے سے نقاب ہٹ گئی ہے، ناصر کنعانی

شیعیت نیوز: ایران کے ترجمان وزارت خارجہ نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ صیہونی آمروں کے چہرے سے نقاب ہٹ گئي ہے اور اب وہ مظاہروں کا جواب تشدد سے دے رہے ہيں۔

ترجمان وزارت خارجہ ناصر کنعانی نے جمعہ کے روز ٹویٹ کیا کہ غاصب و جرائم پیشہ صیہونیوں نے برسوں سے یہ کوشش کی ہے کہ اپنی ناجائز حکومت کو، مغربی ایشیا کی سب سے بڑی جمہوری حکومت ظاہر کریں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اب صیہونی آمروں کے چہرے سے نقاب ہٹ گئي ہے اور اب وہ مظاہروں کا جواب تشدد سے دے رہے ہيں۔

ناصر کنعانی نے مزيد لکھا کہ مظاہروں کے لیڈروں نے نیتن یاہو کو خبردار کیا ہے کہ؛ اسرائيل، تباہی کے دہانے پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شیخ عفیف نابلسی کی رحلت پر رہبر معظم کا حزب اللہ کے سربراہ کے نام تعزیتی پیغام

یاد رہے صیہونی حکومت میں گزشتہ کئي ہفتوں سے وسیع پیمانے پر حکومت کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہيں جس کی مثال ماضی میں نہيں ملتی۔

صیہونی حکومت کی موجودہ کابینہ، گرمیوں کی چھٹیوں کے آغاز سے قبل اور جولائي کے آخر تک، عدالتی قوانین میں بنیادی تبدیلیوں کے بل کو منظور کرانا چاہتی ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسرائيل کی عدلیہ پر تسلط کی صیہونی حکومت کی کوششوں اور حزب اختلاف کی پارلمینٹ میں مخالفت کی وجہ سے ، صیہونی حکومت میں سیاسی ابتری بڑھ رہی ہے۔

مخالفین کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت کی موجودہ کابینہ عدلیہ کو کمزور کرنا چاہ رہی ہے اور نیتن یاہو اس طرح سے بدعنوانی کے تین مقدمات سے خود کو بچانے کی کوشش کر رہے ہيں اور ان کا خیال ہے کہ نیتن یاہو کی کابینہ کے اس قدم کی وجہ سے صیہونی حکومت خانہ جنگي اور مرحلہ وار تباہی کی سمت بڑھ جائے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button