اہم ترین خبریںپاکستان

محرم کے آغاز پر کراچی میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کی کارروائی، معروف سوز خواں حسنین حیدر شہید

محرم الحرام کےآغاز کے موقع پر حسنین حیدر کی ٹارگٹ کلنگ انتہائی تشویش کا باعث ہے، اگر ابھی فوری طور پر ان سفاک تکفیری دہشت گردوں کو لگام نا دی گئی تو آگے حالات مزید خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔

شیعیت نیوز: محرم الحرام کے آغاز سےقبل ہی کراچی میں کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے سفاک دہشت گرد ایک بار پھر بےلگام ہوگئے ہیں ۔ تھانہ سچل کی حدود میں مسلح دہشت گردوں کی کار سوار شیعہ مسافروں پر فائرنگ ،ایک شہید دوسرا بفضل خدامحفوظ رہا۔

پولیس حکام سچل کے علاقے محمد خان گوٹھ کے قریب فائرنگ فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق مقتول کی شناخت حسنین حیدر سے ہوئی مقتول حسنین حیدر معروف سوزخواں ہے مقتول کی لاش قریبی اسپتال منتقل کر دی گئی واقع سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سوز خواں حسنین حیدر کار پر سوار تھے۔ مقتول حسنین حیدر کو تین گولیاں ماری گئی۔حسنین حیدر رضویہ سوسائٹی سے اپنے دوست سہیل کے ہمراہ نکلے تھے۔نا معلوم افراد نے محمد خان چوک پر فائرنگ کی۔فائرنگ کے نتیجے حسنین حیدر جاں بحق ہوگئے الحمد اللہ دوست محفوظ رہا۔

یہ بھی پڑھیں: محرم الحرام سے قبل پاکستانی زائرین مقامات مقدسہ ایران کیلئے اچھی خبر سامنے آگئی

واضح رہے کہ حسنین حیدر کا تعلق نیو رضویہ سوسائٹی سے تھا ، وہ معروف سوزخواں تھے اور علاقے میں شخص کی ہر دلعزیز شخصیت کے طورپر مانےجاتے تھے۔

محرم الحرام کےآغاز کے موقع پر حسنین حیدر کی ٹارگٹ کلنگ انتہائی تشویش کا باعث ہے، اگر ابھی فوری طور پر ان سفاک تکفیری دہشت گردوں کو لگام نا دی گئی تو آگے حالات مزید خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔

اس واقعے پرمجلس وحدت مسلمین، شیعہ علماکونسل اور جعفریہ الائنس نے مذمت کا اظہار کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button