ایرانی سرحدوں کی حفاظت میں کوئی کوتاہی نہیں کریں گے، جنرل سید عبدالرحیم موسوی

شیعیت نیوز: ایرانی زمینی افواج کے سربراہ میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے کہا ہے کہ شمال سے لے کر جنوب تک ایرانی سرحدوں اور مفادات کی حفاظت میں ہرگز کوتاہی نہیں کی جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق ایرانی زمینی افواج کے سربراہ میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے مسلح افواج اعلی افسران سے خطاب کرتے ہوئے زمینی، فضائی اور بحری افواج کی جانب سے زیادہ سے زیادہ ہوشیاری دکھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے کہا کہ علاقائی سالمیت کو برقرار رکھنے کے لیے زمینی، دفاعی، فضائی اور سمندری افواج کی چوکسی اور حساسیت میں اضافے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ شمالی ترین سرحدوں سے لے کر انتہائی جنوبی علاقوں تک ملکی سرحدوں کی حفاظت کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : مشکوک امریکی فوجی قافلے عراق سے شام میں داخل!
انہوں نے کہا کہ ہم ایران کی سرحدوں اور مفادات کی حفاظت میں ایک لمحے کے لیے بھی کوتاہی نہیں کریں گےاور ایران کی مقدس سرزمین کی ارضی سالمیت کی پوری طرح حفاظت کریں گے۔
جنرل موسوی نے کہا کہ پہلے بھی ہم نے کہا ہے کہ ملک کا ہر حصہ ہمارے لئے اہم اور ایران کے بارے میں رونما ہونے والے واقعات کے بارے میں انتہائی حساس ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب تک جس چیز نے ایران کو سربلند رکھا ہے وہ رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی بابصیرت اور دوراندیش قیادت میں مسلح افواج کی مکمل آمادگی اور قومی مفادات کے دفاع کا قوی عزم ہے۔
ایرانی سپہ سالار نے مزید کہا کہ جس چیز نے ایران کو اب تک قابل فخر بنایا ہے اور سربلند کیا ہے وہ قومی عزم و ارادے اور نظام کے مفادات کے تحفظ کے لیے مسلح افواج کی آمادگی، ہوشیاری اور آزادی کے تحفظ اور علاقائی سالمیت کے طاقتور دفاع کے لئے آئین، قوم کے ارادے اور اور سپریم کمانڈر کی دور اندیشی پر عمل کرنا ہے۔