ایس یوسی رہنماعلامہ شبیر حسن میثمی کا دورہ سندھ و بلوچستان جاری، مختلف مقامات پر شاندار استقبال

13 جولائی, 2023 18:49

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیـر حسن میثمی کی خیرپورناتھن شاہ میں ایس یو سی تحصیل خیرپورناتھن شاہ ضلع دادو کی جانب سے منعقدہ تحفظ عزاداری کانفرنس میں خصوصی شرکت، شدید گرمی کے عالم میں کارکنان نے محبوب سیکرٹری جنرل کا شاندار استقبال کیا۔ بعدازاں خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اس شدید گرمی کے عالم میں آپ تمام عزاداران کا جمع ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ آپ امام مظلوم علیہ السلام کے ماتم اور عزاداری سے محبت اور عشق کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آیت مباہلہ رہتی دنیا تک جیت کی نشانی ہے جو کہ ہر مسلمان کی کامیابی اور فتح ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

اس عشق کو دنیا کی کوئی طاقت روک نہیں سکتی اور روکنے والے اور سازش کرنے والے جان لیں کہ اس مرتبہ اگر امام مظلوم کی عزاداری پر کوئی بھی رکاوٹ ڈالی تو ہم الٹا آپ پر ایف آئی آر درج کروائینگے اور میں تمام علماء، ذمہ داران سے گزارش کرتا ہوں کہ کسی بھی پولیس آفیسر یا دیگر کے ساتھ تصویر یا سیلفی لینے کی ضرورت نہیں، اگر تصویر لینی ہے تو علم حضرت ابو الفضل عباس علیہ السلام کے ساتھ لیں۔ آخر میں پارا چنار میں ہونے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ذمہ داران کو متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ فوری ہائی الرٹ جاری کیا جائے۔

 

4:24 شام اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔