پاراچنار میں دہشت گرد حملوں کے خلاف ایم ڈبلیوایم اور آئی ایس او کا ملتان میں احتجاجی مظاہرہ

13 جولائی, 2023 17:40

شیعیت نیوز:مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان ڈویژن کے زیراہتمام پاراچنار میں طالبان اور داعش کے محاصر ے کے خلاف ملتان پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے کی قیادت مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ وسیم عباس معصومی، قائمقام ضلعی صدر مرزا وجاہت علی، آئی ایس او کے ڈویژنل صدر ابوذر ہادی نے کی۔ مظاہرین نے تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے پاراچنار کے محاصرے کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔

یہ بھی پڑھیں: ملک دشمن عناصر ملک کے اندر بیٹھی کالی بھیڑوں کی مدد سے منظم سازش کے تحت محرم الحرام سے پہلے فرقہ وارانہ تصادم کی فضاء قائم کرنا چاہتے ہیں، علامہ ہاشم موسوی

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ وسیم عباس معصومی نے کہا کہ محرم الحرام سے قبل ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ملکی حالات خراب کیے جارہے ہیں، پاراچنار کا چاروں اطراف سے محاصرہ ملکی سلامتی کے لیے شدید خطرہ ہے، پاراچنار اور اس کے گردو نواح میں دہشتگردوں کا حملہ سیکیورٹی فوسرزکی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ احتجاجی مظاہرے سے قائمقام ضلعی صدر مرزا وجاہت علی، ڈویژنل صدر آئی ایس او ابوذر ہادی، مولانا علی حسنین نقوی، مولانا محمد رضا مومن اور دیگر نے خطاب کیا۔

1:38 شام اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔