مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی فوج کا البستان اور یہودی آباد کاروں کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا

شیعیت نیوز: کل اتوار کو اسرائیلی قابض فوج نے قابض میونسپلٹی کے عملے کے ہمراہ مقبوضہ بیت المقدس کے جنوب میں واقع قصبے سلوان کے البستان محلے پر ایک ایسے وقت دھاوا بول دیا جب درجنوں آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بول دیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق قابض فوج نے البستان محلے پر دھاوا بول دیا اور گھروں اور گلیوں کی تصویریں بنائیں۔

محلہ کے مکینوں نے بتایا کہ قابض بلدیہ کا عملہ ہفتہ وار اس جگہ پر چھاپہ مارتا ہے اور مکینوں کو خدشہ ہے کہ یہاں پر ایک پارک بنانے کے لیے اسے گرا دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : چاقو سے حملہ کے شبے میں اسرائیلی فوج نے فلسطینی خاتون کو گولی مار دی

دریں اثناء درجنوں آباد کاروں نے اتوار کو قابض پولیس کی سخت حفاظت میں مراکشی گیٹ سے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز صیہونی انتہا پسندوں نے مسجد الاقصیٰ میں گھس کر اسلام کے خلاف نعرے لگائے اور ہارن بجائے ۔ قبلہ اول کی بے حرمتی پر فلسطینی عوام میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ ان آباد کاروں نے یکے بعد دیگرے گروپوں میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا، اشتعال انگیز دورے کیے اور تلمودی رسومات ادا کیں۔

جمعہ اور ہفتہ کے علاوہ ہر روز مسجد اقصیٰ میں آباد کاروں کی طرف سے تواتر کے ساتھ مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولے جاتے ہیں۔ اس موقعے پر انتہا پسند یہودیوں کو اسرائیلی فوج اور پولیس کی طرف سے فول پروف سکیورٹی مہیا کی جاتی ہے۔

فلسطین کی استقامتی تنظیمیں نے بارہا اپنے اس عزم کا اعادہ کر چکی ہیں کہ فلسطینی عوام غاصبوں کے سامنے تمام میدانوں میں ان کے ہر طرح کے جرائم کا مقابلہ کریں گے اور ان کے خلاف ڈٹ جائیں گے اور مسجد الاقصیٰ و بیت المقدس کے دفاع کے لئے ان کی انگلیاں ہمیشہ بندوقوں کے ٹریگر پر رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button