سعودی عرب

ویانا میں سعودی عرب اور ایران کے وزراء کی سائیڈ لائن ملاقات

شیعیت نیوز: سعودی وزیر توانائی اور ایران کے وزیر پیٹرولیم نے ویانا میں اوپیک کے آٹھویں بین الاقوامی سیمینار کے موقع پر ایک طویل اور جامع سائیڈ لائن مذاکرات کے دوران پیٹرولیم مارکیٹ کی صورت حال اور اس صنعت میں سرمایہ کاری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

پیٹرولیم کی وزارت نے خبر دی ہے کہ ایرانی وزیر پیٹرولیم جواد اوجی اور سعودی عرب کے وزیر توانائی عبدالعزیز بن سلمان نے بدھ (5 جولائی) کو ویانا میں پٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک (OPEC)کی تنظیم کے آٹھویں بین الاقوامی سیمینار کے موقع پر ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں : صدر میکرون کی مقبولیت میں کمی، گرفتارشدگان کی تعداد چار ہزار ہوگئی، فرانسیسی وزیرداخلہ

اس ملاقات میں دونوں فریقین نے خام تیل کی عالمی منڈیوں کی موجودہ صورت حال، تیل کی منڈی کے مستقبل، موجودہ اورمستقبل کے مطلوبہ فیصلوں اور خام تیل کی قیمتوں کے ٹیرف پر تبادلہ خیال کیا۔

اوجی اور بن سلمان نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان دوطرفہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جس میں تیل اور گیس کی صنعت میں سرمایہ کاری اور مشترکہ سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : تل ابیب خطرناک سرحدی اقدامات سے باز رہے، لبنانی تنظیم حزب اللہ

اوپیک کے آٹھویں بین الاقوامی سیمینار کے موقع پر دونوں فریقوں کے درمیان ہائیڈرو کاربن مواد کی تجارت اور مشترکہ شعبوں کی ترقی جیسے مسائل بھی گفتگو کے ایجنڈے کا حصہ تھے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور ایران کو اوپیک اور اوپیک پلس اتحاد (OPEC Plus) کے فیصلوں میں دو بارسوخ ممالک کی حیثیت حاصل ہے۔ لہذا اس ملاقات میں ایران کے وزیر تیل اور سعودی عرب کے وزیر توانائی نے اوپیک اور اوپیک پلس سے متعلق فیصلے اور توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مستقبل سے مربوط مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button