جعفریہ الائنس پاکستان کے تحت اہتمام عزاداری کانفرنس آج منعقد ہوگی
شیعیت نیوز: جعفریہ الائنس پاکستان کی جانب سے گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی محرم الحرام کی آمد کے موقع پر اہتمام عزاداری کانفرنس بعنوان ’’عزاداری اور ہماری ذمہ داری‘‘ 5 جولائی بروز بدھ رات 8:30 بجے نشتر پارک میں ہوگی۔
الائنس کے جنرل سیکریٹری سید شبر رضا کی جانب سے جاری کردہ دعوت نامہ کے مطابق کانفرنس کی صدارت علامہ سید رضی جعفر نقوی کریں گے جبکہ کانفرنس میں علمائے کرام، خطبائے کرام، دانشوران ملت، شیعہ تنظیموں کے ذمہ داران، ماتمی انجمنوں کے نمائندگان، مساجد و امام بارگاہوں کے منتظمین، بانیان مجالس و جلوس عزا و اسکاؤٹس گروپس کے نمائندگان شریک ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: آج عزاداروں، ماتمیوں، علمائے کرام، بانیان مجالس، منتظمین جلوس کو متحد ہونے کی زیادہ ضرورت ہے، علامہ راجہ ناصرعباس
دوسری جانب اہتمام عزاداری کانفرنس کے لئے تمام شیعہ جماعتوں، اداروں، علمائے کرام اور ذاکرین عظام کو دعوت نامے پہنچائے جاچکے ہیں۔







