آیت اللہ سید عقیل الغروی کےانچولی سوسائٹی میں عشرہ محرم الحرام سے خطاب کے قدآوراشتہارات شہر کی مرکزی شاہراہوں پر آویزاں

05 جولائی, 2023 01:29

شیعیت نیوز: الحمد للہ امام بارگاہ شہدائے کربلا ؑ انچولی سوسائٹی میں منعقدہ پاکستان کے تاریخی 48ویں سالانہ مرکزی عشرہ محرم الحرام کےقد آور اشتہارات مختلف علاقوں میں مساجد وامام بارگاہوں سمیت اب طارق روڈ ،گلشن اقبال کے ساتھ اب شاہراہ فیصل کے دونوں اطراف بھی لگا دئیے گئے۔

انشاءاللہ ان مجالس عزا خطاب کیلئے بزرگ عالم دین ،شاعر ،ادیب ،مفسر قرآن ، اتحاد بین المسلمین کے داعی حجت الاسلام والمسلمین آیت اللہ مولانا سیدعقیل الغروی مدظلہ عالی ٹھیک10:30بجےشب اِمام بارگاہِ شہدائے کربلا میں زیب ممبر ہونگے ۔

پاکستان بھر سے ان مجالس میں شرکت کے لیئے آنے والے تمام ہی مسالک کے جید علماء ،شعراء ،ادیب ، دانشور عاشقان امام حسین ع عزاداران امام حسین ع کے لیئے ٹریفک ،پارکنگ ،ساونڈ ، بڑی تعداد میں ایس ایم ڈی اسکرین سمیت تمام ہی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔

واضح رہے کہ یہ عشرہ مجالس عزا منجانب خیر العمل ٹرسٹ ۔بتعاون PJP ٹریول اینڈ ٹورز PVT لمیٹڈمنعقد کیا جارہا ہے۔ یہ مجالس سوشل میڈیا پر لائیو نشر نہیں کی جائیں گی ۔

5:29 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top