مشرق وسطی

صہیونی حکومت جنین میں جنگی جرائم کا ارتکاب کررہی ہے، عرب لیگ

شیعیت نیوز: عرب لیگ کی جانب سے جاری بیان میں کہا کہ غاصب صہیونی حکومت جارحیت اور بربریت کے ذریعے خطے کا امن خطرے میں ڈال رہی ہے۔ عالمی برداری صہیونیوں کو جارحیت سے باز رکھنے کے لئے کردار ادا کرے۔

العربی نے کہا ہے کہ عرب ممالک کے اتحاد کے سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری ایک بیان میں غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں فلسطینیوں پر صہیونی وحشیانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے صہیونی حکومت پر جنگی جرائم میں مرتکب ہورہی ہے۔

تنظیم نے نہتے فلسطینیوں پر فضائی حملوں اور کیمپوں اور قصبوں پر وحشیانہ یلغار کو غیر انسانی عمل اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطین، صہیونی حکومت کی وحشت میں اضافہ، مقبوضہ علاقوں میں آئرم ڈوم نصب

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل جارحیت اور بربریت کے ذریعے خطے کا امن خطرے میں ڈال رہا ہے۔ تنظیم نے عالمی برداری سے اپیل کی ہے کہ صہیونیوں کو جارحیت سے باز رکھنے کے لئے کردار ادا کرے اور فلسطینی عوام کی حمایت کرے۔

دراین اثناء عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابوالغیط نے ٹوئیٹر پر ایک پیغام میں لکھا ہے کہ جنین کے کیمپوں پر صہیونی فورسز کے جارحانہ حملوں کی وجہ سے مقبوضہ علاقوں میں حالات مزید بدتر ہوجائیں گے۔

انہوں نے عالمی سطح پر صلح اور امن کے علمبرداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ غاصب صہیونیوں کو بہیمانہ حملوں سے روکنے کے لئے مداخلت کریں۔

دوسری طرف صہیونی فوج کے ریڈیو نے کہا ہے کہ گذشتہ روز جنین پر حملوں میں ایک ہزار سے زائد اہلکاروں اور درجنوں ڈرون طیاروں نے حصہ لیا۔

پیر کے روز ہونے والے حملوں میں دس فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ جنین میں حالات نازک رخ اختیار کرنے کے بعد عرب منگل کو لائحہ عمل طے کرنے کے لئے رکن ممالک کا اجلاس طلب کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button