اقوام متحدہ کا فلسطینی علاقوں کے بارے میں انتباہ

شیعیت نیوز: فلسطینی علاقوں کا اسرائیل سے الحاق بین الاقوامی قوانین کے لحاظ سے ممنوع ہے۔ اس اہم اور بنیادی مسئلے پر عالمی برادری کو خاموش نہیں بیٹھنا چاہئے۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ نےرپورٹ دی ہے کہ صہیونی حکومت کے اقدامات کی تحقیق کرنے والے اقوام متحدہ کی کمیٹی نے انتباہ جاری کیا ہے کہ صہیونی حکومت مغربی کنارے کا کنٹرول اپنے ہاتھوں میں لینے کی سازش کررہی ہے۔ اس منصوبے کے تحت صہیونی وزیر برائے شہری امور اس علاقے کی دیکھ بھال کا ذمہ دار ہوگا۔
کمیٹی نے اپنے بیان میں تاکید کی ہے کہ صہیونی حکومت نے گذشتہ 55 سالوں کے دوران منظم منصوبہ بندی کے ساتھ فلسطینی عوام کے حقوق کو پامال کیا ہے۔اسرائیل کے اکثر منصوبے نسل پرستی پر مبنی ہیں۔
کمیٹی نے مقبوضہ علاقوں کے دورے اور مختلف منصوبوں کا جائزہ لینے کے بعد اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ فلسطینی علاقوں کا اسرائیل سے الحاق بین الاقوامی قوانین کے لحاظ سے ممنوع ہے۔ اس اہم اور بنیادی مسئلے پر عالمی برادری کو خاموش نہیں بیٹھنا چاہئے ۔
یہ بھی پڑھیں : علامہ سید احمد اقبال رضوی کا کلرکہار بس حادثے اورمسافروں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
دوسری جانب اب تک کئی مرتبہ جنگ بندی کا اعلان ہونے کے باوجود مستقل طور پر عملدارمد نہیں ہوسکا ہے۔ خانہ جنگی کی وجہ سے اب تک تقریبا ایک ہزار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
الجزیرہ نے خبر دی ہے کہ اقوام متحدہ کی ٹیم نے سوڈان میں جاری جنگ کے نقصانات کا اندازہ لگانے کے بعد تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔ اقوام متحدہ کی خصوصی ٹیم نے سوڈان کے مختلف علاقوں مخصوصا دارفور کے حالات پر تشویش ظاہر کی۔
ٹیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سوڈان کو مزید تباہی اور نقصانات سے بچانے کے لئے متحارب گروہوں کے درمیان جلد امن معاہدہ کیا جائے۔
ٹیم نے دارفور میں صوبائی گورنر کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کے ذمہ داروں کو فوری طور پر گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔
ٹیم نے کہا کہ قابل اطمینان شواہد موجود ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ صوبائی گورنر کے قتل میں پیراملٹری فورسز ملوث ہیں۔
یاد رہے کہ سوڈان میں جنرل البرہان اور جنرل حمیدتی کے درمیان 15 اپریل سے داخلی جنگ جاری ہے۔ دونوں کے حامی دارالحکومت خرطوم اور دیگر شہروں کو حملوں کا نشانہ بنارہے ہیں۔