اہم ترین خبریںیمن

ہم ہمیشہ فلسطینی مقاومتی گروہوں کی مدد کیلئے تیار ہیں، سید عبدالمالک الحوثی

شیعیت نیوز: فلسطین کی مقاومتی تحریک جہاد اسلامی کے صنعاء میں نمائندے احمد برکہ نے آج دوپہر یمن کی مقاومتی تحریک انصار الله کے سربراہ سید عبدالمالک الحوثی سے ملاقات کی۔

اس حوالے سے انصار الله کے ترجمان محمد عبدالسلام نے خبر دیتے ہوئے بتایا کہ یمنی مقاومت کے سربراہ نے اس ملاقات میں اس امر پر زور دیا کہ فلسطین کاز پر ان کا موقف واضح ہے اور ہم ہمیشہ اسرائیل کے مقابلے میں مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اس موقع پر سید عبدالمالک الحوثی نے صیہونی حکومت کے خلاف مسلسل جدوجہد و ’’جنگ احرار‘‘ نامی حالیہ کارروائی میں فلسطینی مقاومتی گروہوں اور جہاد اسلامی کے کردار کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ یمنی عوام اپنے فلسطینی بھائیوں اور وہاں کی مقاومتی تحریکوں کی ہر طرح سے مدد کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

دوسری جانب جہاد اسلامی کے نمائندے نے ملت یمن کی جانب سے فلسطین کاز کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مسئلہ فلسطین پر سید عبدالمالک الحوثی کے کردار اور دلیرانہ موقف کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں : فیصل بن فرحان کے ہاتھوں تہران میں سعودی سفارت خانے کا افتتاح

دوسری جانب اردن کے دارالحکومت امان میں بھیجی گئی یمن کی قومی نجات حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ قیدیوں کے تبادلے کے لئے صدارتی کونسل کے ساتھ مذاکرات کا یہ دور کامیابی سے ہمکنار ہو گا۔

واضح رہے کہ قومی نجات حکومت اور صدارتی کونسل کے وفود کا یہ مذاکراتی دور گزشتہ روز سے اقوام متحدہ کی نگرانی میں شروع ہو چکا ہے۔

اس حوالے سے انصار اللہ سے وابستہ مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ عبدالقادر المرتضیٰ نے بتایا کہ ان مذاکرات کا مقصد قیدیوں کے معاملے اور سابقہ معاہدوں کی عملداری میں رکاوٹ بننے والے اقدامات کو برطرف کرنا ہے۔

انہوں نے ایک ٹویٹ کے ذریعے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ مذاکراتی دور سابقہ مذاکرات سے زیادہ ثمرمند و نتیجہ خیز ثابت ہو گا۔

قبل ازیں عبدالقادر المرتضیٰ کا کہنا تھا کہ قومی نجات حکومت، سعودی اتحاد اور اس کی حمایت یافتہ مستعفی حکومت کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے پر جامعہ مذاکرات کے لئے تیار ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button