مشرق وسطی

ایران اور بحرین کے سفارتی تعلقات کے حوالے سے امریکی اعلی سفارتی اہلکار کا اہم انکشاف

شیعیت نیوز: امریکی اعلی سفارتی اہلکار نے اعتراف کیا ہے کہ ایران اور بحرین کے درمیان سفارتی تعلقات جلد بحال کا امکان بڑھ گیا ہے۔

رائٹرز نے خبر دی ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امریکی وزیر خارجہ کے معاون باربرا لیف نے کہا ہے کہ بحرین نے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کے ساتھ ایران کے تعلقات بحال کے ہونے بحرین کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے امریکی اعلی سفارتی اہلکار نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات جلد بحال ہونے کا امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

یاد رہے کہ چین کی ثالثی میں ایران اور سعودی عرب نے کئی سال کی کشیدگی کے بعد سفارتی تعلقات بحال کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ حال ہی میں ایران نے ریاض میں اپنا سفیر بھی تعیینات کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کو ریاض کے چین اور روس کے ساتھ تعلقات پر تشویش ہے

دوسری جانب قاہرہ میں تعینات روس کے سفیر جارجی بوریشینکو نے اعلان کیا ہے کہ مصر نے ’برکس‘ (BRICS) میں شمولیت کیلئے درخواست دی ہے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برکس ممالک (برازیل، روس، بھارت، چین، جنوبی افریقہ) متبادل کرنسیز میں تجارت کیلئے کام کر رہے ہیں، چاہے وہ ان ممالک کی قومی کرنسی ہو یا ایک نئی مشترکہ کرنسی، مصر اس میں دلچسپی رکھتا ہے۔

سفیر کا کہنا تھا کہ مصر روس کے ساتھ تجارت اور معاشی تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تجارتی لین دین کیلئے ادائیگی کے نئے نظام پر کام ہو رہا ہے۔

خیال رہے کہ جون کے اوائل میں برکس رکن ممالک نے کیپ ٹاؤن میں ملاقات کی تھی۔

اس موقع پر مصر، ایران، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت 12 دیگر ممالک کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button