شام میں ہیلی کاپٹر گرنے سے 22 امریکی فوجی زخمی

شیعیت نیوز: شام میں ایک امریکی جنگی ہیلی کاپٹر گرنے کی خبر ہے جس میں 22 امریکی فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔ دوسری طرف روسی فوجیوں کو لے جانے والی ایک گاڑی کو شمالی شام میں نشانہ بنایا گیا۔
سینٹکام نے اپنا یہ پیغام اپنے ٹویٹر پیج پر جاری کیا۔ جس میں بتایا گیا کہ 11 جون کو ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں امریکہ کے 22 امریکی فوجی زخمی ہو گئے، زخمیوں کا علاج جاری ہے، جن میں سے 10 افراد کو سینٹ کام کے زیر تسلط علاقوں سے دور انتہائی نگہداشت کے وارڈز میں منتقل کیا گیا ہے۔
ابھی تک ہیلی کاپٹر کے حادثے کی وجوہات سامنے نہیں آ سکی ہیں اور پیش آنے والے مسائل کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
سینٹکام کے مطابق، بظاہر امریکہ مخالف فورسز کی جانب سے کسی حملے کے شواہد موجود نہیں۔
یاد رہے کہ مشرقی شام کے وہ علاقے جو دہشت گردوں اور ترکی کے کنٹرول میں ہیں، وہاں امریکی ہیلی کاپٹر معمولا اپنے فوجیوں کے علاوہ دہشت گردوں کو لانے لے جانے کے مقصد سے پروزیں انجام دیتے رہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : عرب میڈیا میں صدر رئیسی کے دورہ جنوبی امریکہ کی بازگشت
دوسری جانب متعدد ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ روسی فوجیوں کو لے جانے والی ایک گاڑی کو شمالی شام میں نشانہ بنایا گیا جس میں کم از کم ایک روسی فوجی ہلاک ہو گیا۔
شام کے شمالی شہر حلب میں حربل ام الحوش روڈ پر روسی فوجیوں کو لے جانے والی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔
بعض مقامی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کار کو ترک فوج کے ڈرون نے نشانہ بنایا۔
اطلاعات کے مطابق اس حملے کے نتیجے میں کم از کم ایک روسی فوجی ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔
اس حملے کے بعد روسی ہیلی کاپٹروں نے اس جگہ کے قریب پروازیں کیں جہاں اس کار کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران کئی بار عسکریت پسند کرد سیرین ڈیموکریٹک فورس کے زیر کنٹرول علاقے تل رفعت اور ترک فوج کے زیر کنٹرول عزاز اور عفرین کے نواحی علاقوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔