سی ٹی ڈی نے مختلف آپریشنز میں کالعدم تکفیری وہابی تنظیموں کے9خطرناک دہشت گرد گرفتار کرلیئے
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں ملتان، راولپنڈی، سرگودھا، بہاولپور، ساہیوال اور گوجرانوالہ میں کی گئیں۔

شیعیت نیوز: لاہور سمیت پنجاب بھر میں دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی کی کارروائیاں جاری ہیں۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مختلف کارروائیوں کے دوران 9 خطرناک تکفیری دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے ہیں۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں ملتان، راولپنڈی، سرگودھا، بہاولپور، ساہیوال اور گوجرانوالہ میں کی گئیں۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ہونیوالے دہشت گردوں کا تعلق مختلف تکفیری وہابی کالعدم تنظیموںسے ہے، ان دہشتگردوں کے قبضے سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، گولیاں اور نقدی برآمد کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مطالبات پُرامن طریقے سے منظور نہیں ہوئے تو پارلیمنٹ ہاؤس کا گھیراؤ کرینگے، خانوادہ شیعہ مسنگ پرسنز
ترجمان کے مطابق دہشت گردوں میں عتیق، رشید، ریاض، صدیق، شعیب، رحیق، زاہد، کاشف اور مقصود شامل ہیں۔ ان دہشت گردوں کیخلاف 9 مقدمات درج کرکے تفتیش کی جا رہی ہے۔ ترجمان کے مطابق رواں ہفتے 284 کومبنگ آپریشنز کے دوران 56 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے، کومبنگ آپریشنز میں 13 ہزار 949 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔