مقبوضہ فلسطین

رام اللہ: فدائی حملے میں ایک اسرائیلی فوجی افسر زخمی، حملہ آور شہید

شیعیت نیوز: فلسطین کے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں آج جمعہ کو ایک فدائی حملے میں ایک اسرائیلی فوجی افسر زخمی ہوگیا۔ دوسری طرف اسرائیلی فوجیوں نے گولیاں مار کر فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا۔

صہیونی ذرائع ابلاغ نے رام اللہ میں مقاومتی تنظیموں کے حملے میں ایک اسرائیلی فوجی افسر کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔

فلسطین الیوم نے خبر دی ہے کہ مقاومتی جوانوں نے غاصب صہیونی فورسز پر حملہ کردیا۔ حملہ آور نے رام اللہ میں چیک پوسٹ پر ڈیوٹی دینے والے صہیونی سیکورٹی اہلکار پر چاقو سے وار کیا جس کے نتیجے میں صہیونی فوجی زخمی ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق صہیونی فورسز نے جوابی فائرنگ کرکے حملہ آور کو شہید کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے ساتھ ہونے والے معاہدے اسرائیل کے لئے کوئی معنی نہیں رکھتے، نیتن یاہو

رانتیس کراسنگ چوکی پر صیہونی قابض فوج کی طرف سے چاقو سے حملہ کرنے کے بعد فلسطینی نوجوان کو گولی ماردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا جس کے بعد اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

وزارت صحت نے کہا کہ شہری امور کی جنرل اتھارٹی نے رام اللہ کے مغرب میں واقع رانتیس فوجی چوکی کے قریب قابض گولیوں سے نوجوان 29 سالہ مہدی سمیر محمد بیادسا کی موت کی موت کی تصدیق کی ہے۔

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی جوان اسرائیلی فوجی سے اسلحہ چھیننے کی کوشش کررہا تھا۔ سیکورٹی فورسز نے فائرنگ کرکے حملہ آور کو ہلاک کردیا۔

عبرانی ویب سائٹ کے مطابق ایک اسرائیلی فوجی اس حملے کے نتیجے میں زخمی ہوا ہے۔ فلسطینی نوجوان نے اسرائیلی سپاہی سے اسلحہ چھینے کی کوشش کی جس پر اسے گولی مار کر قتل کردیا گیا۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں مغربی کنارے اور مقبوضہ فلسطین کے دوسرے علاقوں میں غاصب صہیونی فورسز پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button