اہم ترین خبریںپاکستان

ضلع نارووال، واحد شیعہ گھر پر تکفیری ناصبی دہشت گردوں کا حملہ، علم پاک اور قرآن پاک کی توہین کا ارتکاب

ڈی پی او نارووال کی جانب سے جلد مقدمہ درج کرنے اور مکمل تحفظ فراہم کرنےکی یقین دہانی کروائی گئی لیکن تاحال مقدمہ درج نہ ہوا ہے واقع کا نوٹس لیکر جلد ملزمان کو قانون کی گرفت میں لیا جائے۔

شیعیت نیوز: ضلع نارووال کے گاؤں میانوالی کنجروڑ میں واحدشیعہ گھر پر تکفیری ناصبی دہشت گردوں کا حملہ، علم پاک اور قرآن پاک کی توہین کا ارتکاب،شیعہ گھرانے کا سوشل بائیکاٹ کرنے کا اعلان، شیعیان حیدرکرارؑ میں شدید اشتعال ، ڈی پی او سے ملاقات ، ملوث ملزمان کے خلاف اندراج مقدمہ اور گرفتاری کی درخواست دائر۔

تفصیلات کے مطابق وقوعہ سے متعلق ترجمان شیعہ شہریان پاکستان سید منتظرمہدی نقوی ایڈووکیٹ نے ضلع نارووال کے اکابرین کے ہمراہ ڈی پی او نارووال سے ملاقات کی تحصیل شکرگڑھ کے گاؤں میانوالی کنجروڑ میں موجود واحد شیعہ گھر پر حملہ کرنے علم پاک اور قرآن پاک کی توہین کرنے اور سوشل بائیکاٹ کرنے کیخلاف احتجاج پوری قوم کی جانب سے ملزمان کیخلاف ایف آئی آر اور کرار واقع سزا کا پرزور مطالبہ کیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں: نومنتخب اسپیکر جی بی اسمبلی نذیر احمد ایڈوکیٹ کا چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کوٹیلیفون، حمایت پر اظہار تشکر

ڈی پی او نارووال کی جانب سے جلد مقدمہ درج کرنے اور مکمل تحفظ فراہم کرنےکی یقین دہانی کروائی گئی لیکن تاحال مقدمہ درج نہ ہوا ہے واقع کا نوٹس لیکر جلد ملزمان کو قانون کی گرفت میں لیا جائے۔

واضح رہے کہ مقامی مسجد اسرار کے ناصبی مولوی قاری فیصل نے خطبہ جمعہ میں اعلان کیا کہ محمد عمران ولد بشارت علی بٹ جوکہ شیعہ ہے اور کافر ہے اور دائرہ اسلام سے خارج ہے ، اس نے عوام کو اکسایا کہ اس کا گھر جلا دو اور اسے گاؤں سے بےدخل کردیا جائے، جس پر پپو بٹ، الیاس بٹ،احتشام بٹ، سلمان بٹ ، مشکور بٹ ، نذیر چیئرمین ، نیامت ،طارق جٹ اور 15 ، 20 نامعلوم نے محمد عمران جوکہ گاؤں کا تنہا شیعہ مکین ہے کہ گھر پر حملہ کردیا ، چھت پر لگےعلم مبارک کو آگ لگادی اور اس کا گھر سے نکلنا بند کردیا ہے اور دکان سے سودا خریدنے پر بھی پابندی عائدکردی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button