اہم ترین خبریںپاکستان

ضلع کرم میں تکفیری وبابی دہشت گرد شیعہ نسل میں مصروف ،ریاست تماشائی

ذرائع کے مطابق تکفیری وہابی دہشت گردوںنے کوچی ضلع لوئرکرم میں مخئی زئی کے رہائشی مسلم حسین کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

شیعیت نیوز: ملک دشمن تکفیری وہابی دہشت گرد بےلگام، پاک افغان بارڈرکے حساس علاقے پاراچنار میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا نا رکنے والا سلسلہ جاری، کوچی ضلع لوئرکرم میں تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے مسلم حسین ولد مرحوم گل حسین شہید جبکہ اختر علی شدید زخمی ۔

تفصیلات کے مطابق ملک دشمن قوتوں کی ایماء پر تکفیری وہابی دہشت گرد پاراچنار جیسے حساس سرحدی علاقے میں شیعہ سنی فسادات کو فروغ دینے کی کوشش میں سرگرم عمل ہیں۔ پہ در پہ شیعہ ٹارگٹ کلنگ کی کارروائیاں علاقائی امن و امان کو تباہ و برباد کرنے کی سازش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات

ذرائع کے مطابق تکفیری وہابی دہشت گردوںنے کوچی ضلع لوئرکرم میں مخئی زئی کے رہائشی مسلم حسین کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ انہیں اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ گاڑی میں سوار جارہے تھے۔

واضح رہےکہ خیبرپختونخواہ کی صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے شیعہ شہریوں کی جان ومال کے تحفظ میں مسلسل ناکام نظر آرہے ہیں، گذشتہ دنوں تری مینگل کے علاقے میں بھی 7 اساتذہ اور مزدور ان تکفیری وہابی دہشت گردوں کےامتحانی ڈیوٹی کے دوران بےدردی سے شہید کیئے جاچکے ہیں جن کے قاتل تاحال گرفتار نہیں کیئے گئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button