سعودی عرب

ایران سے تعلقات بحالی کے بعد امریکی وزیر خارجہ بلینکن کا پہلا دورہ سعودی عرب

شیعیت نیوز: سعودی عرب کی جانب سے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کے بعد امریکی وزیر خارجہ بلینکن کا یہ پہلا دورہ ہے، جسے مغرب اس کی متنازعہ جوہری سرگرمیوں اور علاقائی تنازعات میں ملوث سمجھتا ہے۔

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اعلیٰ امریکی سفارت کار کی یہ ملاقات جدہ کے قصر السلام میں ہوئی گزشتہ رات ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب میں ایرانی سفارت خانے کا دوبارہ باضابطہ افتتاح

دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ایک کھلی ملاقات تھی جس میں علاقائی اور دوطرفہ مسائل کی مکمل رینج کا احاطہ کیا گیا

تقریباً ایک گھنٹہ 40 منٹ تک جاری رہنے والی اس ملاقات میں سوڈان سے امریکیوں کے انخلا کے لیے سعودی عرب کی حمایت، یمن میں سیاسی مذاکرات کی ضرورت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے امکانات سمیت مختلف موضوعات پر بات ہوئی۔

انٹونی بلینکن نے یہ دورہ مشرق وسطیٰ میں تیزی سے بنتے ہوئے اتحاد کے وقت کیا ہے، جس کا مرکز چین کی ثالثی میں مارچ میں علاقائی ہیوی ویٹ سعودی عرب اور ایران کے درمیان ہونے والی بات چیت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کا جوہری معاہدہ بحال ہونے سے نیتن یاہو کے عزائم خاک میں مل جائیں گے، لاییر لاپیڈ

دوسری جانب سعودی عرب نے 1 ہزار 78 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی انتہائی تیز رفتار ٹرین کا منصوبہ بنا لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ورجن ہائپر لوپ کی کیپسول نما ٹرین میں جدہ سے مکہ کا سفر صرف 5 منٹ میں طے ہوسکے گا۔

سعودی میڈیا کے مطابق یہ منصوبہ 2030ء میں مکمل ہوگا۔ رپورٹس کے مطابق یہ ٹیکنالوجی ایک امریکی کمپنی کی جانب سے متعارف کرائی گئی ہے، جس کے ذریعے سفر اب نہایت آسان اور کم وقت میں طے ہو پائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button