ایران

ایران، ہائپر سونک ٹیکنالوجی کے حامل چار ممالک میں شامل ہوگیا، سردار حاجی زادہ

شیعیت نیوز: سپاہ پاسدارانِ انقلاب کی فضائیہ کے کمانڈر سردار حاجی زادہ نے کہا ہے کہ اس میزائل کے کامیاب تجربے سے ایران، ہائپرسونک ٹیکنالوجی کے حامل چار ممالک میں شامل ہوگیا۔

یہ بات جنرل امیر علی حاجی زادہ نے آج بروز منگل ہائپر سونک میزائل فتاح کی رونمائی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

سردار حاجی زادہ نے کہا کہ فتاح کو نشانہ بنانے والا کوئی پاور فل میزائل نہیں ہے لیکن اگر اس سے نشانہ بنانا چاہے تو تین میزائلوں سے نشانہ بنانا پڑے گا جبکہ فتاح کو نشانہ بنانے والے فی میزائلوں کی قیمت فتاح کے 20 برابر ہو جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ اس میزائل کے کامیاب تجربے سے ایران، ہائپر سونک ٹیکنالوجی کے حامل چار ممالک میں شامل ہوگیا اور فتاح میزائل کو اڑان کے دوران، کوئی بھی میزائل تباہ نہیں کر سکتا۔

یہ بھی پڑھیں : سپاہ پاسداران انقلاب نے فتاح ہائپر سونک میزائل لانچ کردیا

سردار حاجی زادہ نے کہا کہ فتاح میزائل کی ٹیکنالوجی کی وجہ سے اس کے لیے کوئی میزائل شکن نہیں ہے جب کہ دیگر ہتھیاروں جیسے ٹینک، بحری جہاز، ہوائی جہاز وغیرہ کے لیے اینٹی میزائل سسٹم موجود ہے اور دوسرے میزائل کیلیے میزائل شکن بھی بنائے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی سپاہ پاسداران نے آج بروز منگلایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی، سپاہ پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر انچیف میجر جنرل حسین سلامی اور سپاہ کی فضائیہ کے کمانڈر انچیف سردار حاجی زادہ کی موجودگی میں فتاح ہائپرسونک میزائل کی نقاب کشائی کی۔

یہ میزائل اپنے ٹھوس فیول پروپلشن سسٹم کی بدولت انتہائی تیز رفتاری تک پہنچنے کے قابل ہے اور زمین کی فضا کے اندر اور باہر دشمن کے ہر قسم کے فضائی دفاعی نظام پر قابو پانے کے لیے مختلف حربے بھی انجام دے سکتا ہے۔

فتاح میزائل کی رینج 1400 کلومیٹر ہے اور ہدف کو نشانہ بنانے سے پہلے اس کی رفتار 13 سے 15 تک مچ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button