اہم ترین خبریںایران

سپاہ پاسداران انقلاب نے فتاح ہائپر سونک میزائل لانچ کردیا

شیعیت نیوز: کچھ ہی دیر پہلے ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی اور سپاہ پاسداران کی فضائیہ کے سربراہ سردار حاجی زادہ کی موجودگی میں فتاح ہائپر سونک میزائل لانچ کرنے کی تقریب منعقد ہوگئی۔

آج صبح فتاح کے ساتھ سورج طلوع ہوگا

آج صبح سپاہ پاسداران انقلاب کی فضائیہ کے سربراہ سردار حاجی زادہ نے ٹوئیٹر پر ایک پیغام میں کہا تھا کہ منگل کا دن ایک معمولی دن نہیں ہے۔ آج کا سورج فتاح کے ساتھ طلوع ہوگا۔

دوسری جانب ایرانی صدر، سپاہ پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر انچیف میجر جنرل سلامی اور سپاہ کی فضائیہ کے کمانڈر انچیف کی موجودگی میں ہائپر سونک میزائل کی نقاب کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کی فضائیہ فورسز کے فتاح نامی ہائپر سونک میزائل کو آج علی الصبح، ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی، سپاہ پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر انچیف میجر جنرل حسین سلامی اور سپاہ کی فضائیہ کے کمانڈر انچیف سردار حاجی زادہ کی موجودگی میں نقاب کشائی کی تقریب منعقد ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یوکرین کی جنگ کو اس کے انجام تک پہنچائیں گے، دیمیتری پیسکوف

واضح رہے کہ اس میزائل کے کامیاب تجربے سے اسلامی جمہوریہ ایران، ہائپر سونک ٹیکنالوجی کے حامل چار ممالک میں شامل ہوگیا۔

فتاح میزائل کا اپنی ٹیکنالوجی کی وجہ سے کوئی ثانی نہیں ہے۔

فتاح میزائل کو طول و عرض میں اڑان کے دوران، کوئی بھی میزائل اسے تباہ نہیں کر سکتا۔

فتاح میزائل کی رفتار مچ 13 ہے، جبکہ یہ میزائل 1400 کلومیٹر فاصلے پر مار گرانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، فتاح نام رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے رکھا ہے۔

ہائپر سونک میزائل آسانی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کی فضائیہ کے کمانڈر انچیف سردار حاجی زادہ نے فتاح میزائل کی رفتار کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتنی تیز رفتار والے میزائل سے مقابلہ ناممکن ہو جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button