دنیا

روس پر حملے سے یوکرائن میں کشیدگی شدت اختیار کرے گی، سربراہ جنرل مارک ملی

شیعیت نیوز: امریکی جوائنٹ چیف آف اسٹاف کے سربراہ جنرل مارک ملی نے کہا ہے کہ یوکرائن روس کے خلاف جوابی کاروائی کیلئے تیار ہے۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف نے یوکرائن کے روس پر حملوں کو دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافے کا باعث قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران صہیونی حکومت کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے، انتھونی بلینکن

امریکی جوائنٹ چیف آف اسٹاف کے سربراہ جنرل مارک ملی نے ایک ٹیلیویژن کو انٹرویو میں کہا کہ روس کے سرحدی علاقوں پر حملہ اور اس کے اندر ڈرون حملوں سے یوکرائن میں تنازع مزید شدت اختیار کرے گا۔

امریکی فوج کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف نے اس بات پر زور دیا کہ واشنگٹن یوکرائن کی صورت حال کا بہت ہی باریک بینی سے جائزہ لے رہا ہے۔

جنرل ملی نے انٹرویو کے دوران، اس سوال کے جواب میں کہ کیا ماسکو پر حالیہ ڈرون حملے اور بیلگوروڈ کے علاقے میں مسلسل گولہ باری سے کشیدگی مزید بڑھے گی؟ کہا کہ یہ خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران اور خطے کے ممالک کے بحری اتحاد سے امریکہ پریشان

امریکی فوج کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف نے یوکرائن کی طرف سے تجویز کردہ جوابی حملوں کے بارے میں کہا کہ یوکرائنی مسلح افواج جوابی کارروائی کیلئے پوری طرح تیار ہیں، لیکن ان جوابی کارروائیوں کے نتائج کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل، وائٹ ہاؤس کے اسٹریٹجک کمیونیکیشن کے کوآرڈینیٹر جان کربی نے دعویٰ کیا تھا کہ یوکرائنی فوج کی جانب سے موسم بہار میں جو جوابی حملے کئے جانے تھے، انہیں موسم گرما تک مؤخر کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button