دنیا

ایران صہیونی حکومت کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے، انتھونی بلینکن

شیعیت نیوز: امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلینکن نے کہا کہ ایران صہیونی حکومت کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے اس لئے ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ناقابل قبول ہے۔

الجزیرہ نے خبر دی ہے کہ امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلینکن نے ایرانی ایٹمی پروگرام کے حوالے سے بے بنیاد الزامات کا اعادہ کیا ہے۔ پیر کو بلینکن نے کہا کہ ایران صہیونی حکومت کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے اس لئے ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ناقابل قبول ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی قونصل خانے کے زیر اہتمام حسینیہ ایرانیان میں تقریب “یاد امام خمینیؒ” کا انعقاد

انہوں نے کہا کہ ایرانی ایٹمی پروگرام کے بارے میں راہ حل کے لئے سفارتی طریقہ سب سے بہترین ہے۔ ایران کو ایٹمی اسلحہ بنانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔

انہوں نے دعوی کیا کہ اس حوالے سے تمام آپشنز زیرغور ہیں تاکہ ایران کے پاس ایٹمی اسلحہ نہ ہونے کا یقین ہوجائے۔

انتھونی بلینکن نے صہیونی حکومت کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اقوام متحدہ میں اسرائیل کے خلاف پیش ہونے والی قراردادوں کی شدت مخالفت کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں : مجلس وحدت مسلمین ضلع راولپنڈی/ اسلام آباد و مجلس علماء مکتب اہلبیت پاکستان کے زیر اہتمام افکار امام خمینی کانفرنس کا انعقاد

انہوں نے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے کہا کہ اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان اچھے تعلقات امریکی مفاد میں ہیں۔

انہوں نے مقبوضہ فلسطین میں صہیونی حکومت کے جرائم سے آنکھیں چراتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ فلسطین میں دو ریاستوں کی تشکیل سے ہی فلسطینی عوام اور صہیونیوں کے مسائل حل ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button