سعودی عرب

ریاض میں ایرانی سفارت خانہ کا باضابطہ افتتاح آج ہوگا

شیعیت نیوز: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایرانی سفارت خانہ کا باضابطہ افتتاح کل ہوگا۔ دوسری طرف سعودی عرب نے جولائی میں تیل پیداوار میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

النشرہ کی رپورٹ کے مطابق سفارتی ذرائع نے سعودی عرب میں ایرانی سفارت خانہ کے افتتاح کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔

سعودی ذرائع نے ریاض میں ایرانی سفارت خانے کے افتتاح کے وقت کا ذکر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسلامی مزاحمتی بلاک جس کی بنیاد شہید سلیمانی نے رکھی ترقی کی جانب گامزن ہے، حزب اللہ

رپورٹ کے مطابق، ریاض میں سفارتی ذرائع نے اعلان کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران آج بروز منگل سعودی عرب میں اپنا سفارت خانہ کھولے گا۔

یاد رہے کہ سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ ایران کے مابین تقریباً 8 سال سے سفارتی تعلقات منقطع تھے تاہم چین کی ثالثی سے رواں سال تہران اور ریاض کے تعلقات بحال ہو گئے تھے۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران آج ریاض میں اپنا سفارت خانہ کھولے گا۔

یہ بھی پڑھیں : پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نجف اشرف پہنچ گئی، وزیر خارجہ بلاول بھٹو بھی عراق پہنچ رہے ہیں

دوسری جانب تیل کی قیمتوں میں اضافے کے لیے سعودی عرب نے جولائی میں تیل پیداوار میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

ویانا میں اوپیک اجلاس کے بعد سعودی وزیر توانائی نے کہا کہ تیل کی پیداوار میں یومیہ 10 لاکھ بیرل کمی جولائی کے لئے کی جا رہی ہے، لیکن اس میں توسیع بھی کی جاسکتی ہے۔

وزارت توانائی کا مزید کہنا تھا کہ اوپیک پلس معاہدے میں شریک بعض ممالک کی ہم آہنگی کے ساتھ یہ اقدام کیا جا رہا ہے۔

روسی نائب وزیراعظم نے کہا کہ تیل پیداوار میں کٹوتی 2024ء کے آخر تک جاری رہے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button