اہم ترین خبریںلبنان

امریکہ، لبنان میں صرف اپنے اور اسرائیل کے مفاد کی تلاش میں ہے، رامی ابو حمدان

شیعیت نیوز: لبنان کی پارلیمنٹ میں ’’الوفاء للمقاومۃ‘‘ سیاسی دھڑے کے رکن رامی ابو حمدان نے کہا ہے کہ امریکی حکومت کو اقتصادی، معیشتی اور مالی بحران کے حل کے لئے لبنان کے صدارتی انتخاب سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

مقاومت کی جانب سے ’’البقاع‘‘ میں واقع’’جدیتا بوارج‘‘ میں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے رامی ابو حمدان نے کہا کہ لبنان میں امریکہ کی تمام تر توجہ اسرائیلی مفادات کے تحفظ اور حزب‌ الله سے مقابلے پر ہے۔

رامی ابو حمدان نے لبنان میں امریکہ کے کردار پر انتباہ جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ واشنگٹن لبنان میں اپنے و صیہونی حکومت کے مفادات کے در پے ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کمانڈر شہرام ایرانی کا خطے کے بعض ممالک کے ساتھ مل کر نیول الائنس بنانے کا اعلان

واضح رہے کہ حزب‌ الله، لبنان کی مقاومتی تحریک ہونے کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعت بھی ہے جو وہاں کے انتخابات میں حصہ لیتی ہے۔

لبنان کی پارلیمنٹ میں حزب‌ الله کے سیاسی دھڑے کا نام الوفاء للمقاومۃ ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل حزب‌ الله کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ سید ہاشم صفی الدین نے اس امر کی جانب زور دیا کہ لبنانی صدر کے انتخاب کے لئے مفاہمت کے سوا کوئی دوسرا راستہ موجود نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بچوں کے خلاف اسرائیلی دہشت گردی ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتی، حماس

انہوں نے کہا کہ اس مفاہمت کو جو بھی کوئی نام دینا چاہے، دے لے۔ لیکن سب کو اس بات کا ادراک ہونا چاہئے کہ یہ لبنان ہے اور یہاں معاملات اسی طرح بیٹھ کر حل ہوتے ہیں۔

انہوں نے مذاکرات کے ذریعے کسی ایک امیدوار پر اتفاق کو ہی اس مسئلے کے واحد حل سے تعبیر کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button