ایران

کمانڈر شہرام ایرانی کا خطے کے بعض ممالک کے ساتھ مل کر نیول الائنس بنانے کا اعلان

شیعیت نیوز: ایرانی نیوی کمانڈر شہرام ایرانی نے خلیج فارس کے ملکوں سمیت پاکستان و ہندوستان کے ساتھ مل کر نیول الائنس بنانے کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی نیوی کے کمانڈر شہرام ایرانی نے کہا ہے کہ علاقائی استحکام کیلئے خلیج فارس کے ممالک کے ساتھ مل کر بحری اتحاد بنانے کا منصوبہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسلامک سینٹر کو بند کرنا برطانوی حکومت کا اسلامو فوبیا کا مظہر

نیوی کمانڈر شہرام ایرانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کا خلیج فارس کے ممالک کے ساتھ مل کر نیول الائنس بنانے کا منصوبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیول الائنس میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، قطر، عراق، پاکستان اور ہندوستان شامل ہوں گے۔

ایرانی نیوی کمانڈر نے کہا کہ خطے کے ممالک اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ باہمی تعاون میں ہی امن و سلامتی ہے۔

واضح رہے کہ ایران نے اس سے پہلے چین اور روس کے ساتھ مل کر بحری مشقیں کی ہیں اور اب اس اتحاد کو وسعت دینے کا خواہاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فرانس، منگل کو میکرون حکومت کے خلاف مظاہروں کا دوسرا اور بڑا دور شروع ہونے کا امکان

دوسری جانب ایران کے کرمانشاہ کے کوزران نامی شہر میں زلزلے کے خطرناک جھٹکے محسوس کئے گئے اور یہ شدید جھٹکے کرمانشاہ شہر سمیت صوبے کے دیگر شہروں میں بھی محسوس کئے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق چند منٹ قبل، زلزلے کے شدید جھٹکوں نے کوزران نامی شہر سمیت کرمانشاہ شہر، مغربی شہر میں واقع اسلام آباد شہر اور صوبے کے بعض دیگر شہروں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، کرمانشاہ شہر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، لیکن اب تک کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button