امریکہ، یمن کے جزیروں پر قبضہ کر رہا ہے، یمنی عہدیدار علی القحوم
شیعیت نیوز: صنعا حکومت کے ایک اعلی عہدیدار علی القحوم نے کہا ہے کہ امریکہ یمن کے بعض جزیروں اور اسٹریٹیجک علاقوں پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔
یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے ایک اعلی عہدیدار علی القحوم نے ٹوئیٹ کیا ہے کہ یوکرین کی جنگ اور چین کی سرگرمیوں میں اضافے کے بعد، امریکہ نے یمن کے جزیروں اور اسٹریٹیجک علاقوں میں اپنی غیرقانونی سرگرمیاں بڑھا دی ہیں ۔
یمنی عہدیدار علی القحوم نے لکھا ہے کہ علاقے میں بدلتے اتحادوں کے بعد، امریکہ اب یمن پر جارحیت کے اصلی فریق میں تبدیل ہوچکا ہے اور یمن کے قومی ڈھانچے اور محب وطن افراد کو نشانہ بنائے ہوئے ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان نے ایران، روس اور افغانستان سے بارٹر ٹریڈ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا
انہوں نے لکھا ہے کہ یمن کی حکومت، خود مختاری اور اقتدار اعلی کے سلسلے میں کسی کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کرے گی ۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہم اس پر راضی ہوجاتے تو امریکیوں اور سعودی حکام کے ساتھ سمجھوتہ ہو جاتا۔
یمنی عہدیدار علی القحوم نے زور دیکر کہا کہ آٹھ سال کی جدوجہد کے بعد، امریکہ اور برطانیہ کے سامنے ہتھیار ڈالنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔
انہوں نے کہا کہ ہم شروع سے ہی سعودی عرب سے امن کے راستے پر چلنے اور امریکی تسلط سے نکلنے کا مطالبہ کرتے رہے کیونکہ امن ہو یا جنگ، پورا علاقہ اس سے متاثر ہوتا ہے۔
دوسری جانب یمن کے نائب وزیر اعظم برائے دفاعی امور، جلال الرویشان نے یمن کے امدادی اور انسان دوستانہ معاملے کے حل میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی جانب سعودی عرب کو خبردار کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ جارح ممالک یمن کے حالات کو پیچیدہ بنانے اور صنعا سے مذاکرات میں اپنے مفادات حاصل کرنے کے لئے، یمن کا حصہ بخرہ کرنے کی سازش رچ رہے ہیں ۔