دنیا

ترک الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات کے سرکاری نتائج کا اعلان

شیعیت نیوز: ترک الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے نتائج کی توثیق کرتے ہوئے رجب طیب اردوغان کی کامیابی کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ انھوں نے باون اعشاریہ ایک آٹھ فیصد ووٹ حاصل کئے ہیں۔

ترکی کے الیکشن کمیشن نے اس ملک کے صدارتی انتخابات کے سرکاری نتائچ کا اعلان اور رجب طیب اردوغان کو کامیاب قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یہودی آباد کاروں نے وادی اردن میں فلسطینی اراضی کے گرد باڑ لگا دی

ترک الیکشن کمیشن کے اعلان کے مطابق رجب طیب اردوغان نے مجموعی طور پر دو کروڑ اٹھہتر لاکھ چونتیس ہزار پانچ سو نواسی ووٹ حاصل کئے جن کا تناسب باون اعشاریہ ایک آٹھ فیصد بنتا ہے۔

ترک الیکشن کمیشن نے اعلان کیا کہ اس طرح رجب طیب اردوغان ایک بار پھر ترکی کے صدر کی حیثیت سے منتخب ہو گئے ہیں۔

اس اعلان کے مطابق رجب طیب اردوغان کے حریف کمال قلیچدار اوغلو نے دو کروڑ پچپن لاکھ چار ہزار سات سو چوبیس ووٹ حاصل کئے جن کا تناسب سینتالیس اعشاریہ آٹھ دو فیصد بنتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دنیا کی ریڈ لائن کچھ بھی ہو شیعیان حیدرکرارؑ کی ریڈ لائن امام مہدی آخرالزمان عج ہیں، علامہ صادق جعفری

واضح رہے کہ ترکی کے صدارتی انتخابات چودہ مئی کو منعقد ہوئے تھے تاہم نتائج میں کسی بھی امیدوار نے حد نصاب یعنی پچاس فیصد سے زائد تک پہنچنے میں کامیابی حاصل نہیں کی تھی۔

اس طرح صدارتی انتخابات دوسرے مرحلے میں پہنچ گئے اور انتخابات کا دوسرا مرحلہ اٹھائیس مئی کو منعقد ہوا اور اس میں موجودہ صدر رجب طیب اردوغان نے کامیابی حاصل کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button