سعودی عرب

سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا ترکی کے ساتھ تعلقات بحالی کی کوششیں تیز کرنے پر زور

شیعیت نیوز: سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ملک کے وزیر اطلاعات و نشریات کو میڈیا کے شعبے میں ترکی کے ساتھ تعاون کا جائزہ لینے کا ذمہ دار مقرر کیا ہے۔

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سعودی عرب کے وزیر اطلاعات سلمان الدوسری کو حکم دیا کہ وہ سعودی عرب اور ترکی کے درمیان میڈیا کے شعبے میں تعاون کی یادداشت کے مسودے پر تعاون کا جائزہ لیں۔

یہ بھی پڑھیں : عرب امارات نے خلیج فارس میں امریکہ کے ساتھ بحری اتحاد سے دستبردار ہونے کی تصدیق کردی

یہ بات سعودی عرب کی وزرائے کونسل کے اجلاس کے اختتام پر سامنے آئی جو گزشتہ منگل کو جدہ کے السلام محل میں شاہ سلمان کی صدارت میں منعقد ہوا تھا ۔

اس ملاقات میں سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بین الاقوامی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے متعدد سعودی وزراء کا تعارف کرایا۔

توانائی کے وزیر عبدالعزیز بن سلمان کو پولینڈ کے ساتھ توانائی کے شعبے میں مفاہمت کی یادداشت کے مسودے کے بارے میں مذاکرات کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عوامی انقلابی تحریک کے نقطۂ آغاز کی صحیح اور حقیقت پسندانہ وضاحت پر صدر ایران کا زور

وزارت ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس سروسز کو مصر کے ساتھ نہر سویز کے ذریعے مسافر بحری جہازوں اور مال بردار بحری جہازوں کی آمدورفت میں فروغ کے معاہدے کے مسودے کا جائزہ لینے کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔

اس اجلاس میں سعودی کابینہ نے علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفتوں پر تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button