مشرق وسطی

سوڈان فوج اور پیراملٹری فورسز جنگ بندی میں توسیع پر آمادہ

شیعیت نیوز: جنگ بندی کی مدت پیر کی شام کو ختم ہورہی ہے تاہم سوڈان فوج اور پیراملٹری فورسز نے الگ الگ بیان میں جنگ بندی میں توسیع پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

المیادین نے خبر دی ہے کہ سوڈان کی مسلح افواج اور پیراملٹری فورسز نے جنگی بندی میں توسیع پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ موجودہ جنگ بندی کی مدت پیر کی شام کو ختم ہورہی ہے۔ جنگ بندی کے دوران فریقین کے درمیان جھڑپوں کی کمی دیکھی گئی ہے۔

اس سے پہلے سوڈان کی مسلح افواج نے ایک بیان میں کہا تھا کہ پیر تک جاری جنگ بندی کی مدت میں توسیع کے لئے غور کیا جارہا ہے۔ سوڈانی فوج جدہ میں ہونے والے معاہدے کے تحت انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ بندی پر عملدرامد کے لئے پرعزم ہے۔

پیراملٹری فورسز نے بھی علیحدہ بیان میں جنگ بندی کی مدت میں توسیع پر آمادگی کا اعلان کیا تھا۔ بیان میں کہا گیا تھا کہ پیراملتری فورسز جنگ بندی پر فریق مخالف کی پابندی کو مدنظر رکھتے ہوئے اس میں مزید توسیع چاہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کے اقدامات سے صہیونی حکومت کو نئے چیلنجز کا سامنا ہے، عبرانی اخبار معاریو

سعودی عرب اور امریکہ نے مشترکہ بیان میں سوڈان میں متحارب گروہوں سے اپیل کی تھی کہ جنگ بندی میں توسیع کریں۔ جنگ بندی میں توسیع سے سوڈان کے عوام تک انسانی ہمدردی کی بنیادی پر امدادی اشیاء کی ترسیل ممکن ہوجائے گی۔ جنگ بندی میں توسیع کی صورت میں فریقین معاہدے کی شقوں پر عمل کرتے ہوئے سویلین کی مدد کرنے کے پابند ہوں گے۔

اپریل کے وسط میں جنرل عبدالفتاح البرہان کی قیادت میں فوج اور آر ایس ایف کے رہنما جنرل محمد حمدان دگالو کے درمیان لڑائی شروع ہونے کے بعد سوڈان افراتفری کا شکار ہے۔

سوڈان میں مسلح جھڑپیں پندرہ اپریل دو ہزار تیئیس سے فوج اور سریع الحرکت فورس کے درمیان اقتدار پر قبضے کے لیے شروع ہوئیں کہ جن میں اب تک کم ایک ہزار 800 سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں اور ہزاروں زخمی ہوئے ہیں ۔

ان جھڑپوں کی وجہ سے اب تک دس لاکھ سے زائد سوڈانی باشندے بےگھر ہو چکے ہیں۔ جبکہ بین الاقوامی اداروں کی رپورٹ کے مطابق تقریبا ڈھائی کروڑ سوڈانی باشندوں یعنی اس ملک کی نصف آبادی کو انسان دوستانہ امداد کی ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button