عراق

قاسم الاعرجی کی سربراہی میں عراقی سکیورٹی وفد تہران روانہ

شیعیت نیوز: مشیر عراقی قومی سلامتی کمیشن قاسم الاعرجی آج صبح بغداد سے تہران کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عراقی ای مجلے شفق نیوز نے قومی سلامتی کمیشن کے مرکزی دفتر سے نقل کرتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ عراقی قومی سلامتی کمیشن کے مشیر قاسم الاعرجی؛ عراقی وزیر اعظم و عراقی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کے حکم پر ایران کے ساتھ مشترکہ سرحدوں کی سکیورٹی کو محفوظ بنانے کے عمل پر تبادلہ خیال اور اس کا جائزہ لینے کے لئے آج تہران کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عراق کے مرکز میں الحشد الشعبی فورسز کا عظیم آپریشن، داعش کے 10 ٹھکانے تباہ

اس حوالے سے قاسم الاعرجی کے دفتر کے ایک اہلکار نے قطری میڈیا کو بتایا ہے کہ عراق مشیر قومی سلامتی کمیشن کا حالیہ دورہ تہران سرحدی سکیورٹی کے میدان میں حکومت کی تازہ ترین کامیابیوں کا جائزہ لینے، امن و امان کی برقراری اور عراقی سرحدی علاقوں پر مزید حملوں کو روکنے کے معاملے کو آگے بڑھانے کے لئے انجام پا رہا ہے۔

واضح رہے کہ معروف عرب اخبار ’’العربی الجدید‘‘ اخبار نے چند روز قبل ہی باخبر ذرائع سے نقل کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ عراقی قومی سلامتی کے مشیر آئندہ چند دنوں میں سرحدی کنٹرول کے معاملے اور سرحدی خطوط پر کُرد علیحدگی پسند گروپوں کی سرگرمیوں کی تحقیقات کے لئے ایران کا دورہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران-عمان تعلقات تجارتی مراحل طے کر کے سرمایہ کاری کی طرف بڑھ گئے ہیں، آیت اللہ رئیسی

علاوہ ازیں عراقی سرکاری خبر رساں ایجنسی (واع) نے بھی حال ہی میں قاسم الاعرجی سے نقل کرتے ہوئے اطلاع دی تھی کہ بغداد میں ایران کے ملٹری اتاشی کے ساتھ بات چیت کے دوران انہوں نے سرحدی سیکورٹی بڑھانے اور اس حوالے سے دونوں ممالک کی ذمہ داریوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button