ایران

نیتن یاہو کے بیانات مضحکہ خیز ہیں، کسی بھی غلطی کا دندان شکن جواب دیا جائے گا، وحیدی

شیعیت نیوز: ایرانی وزیر داخلہ احمد وحیدی نے کہا کہ مقاومتی تنظیموں کے ہاتھوں شکست اور اندرونی بحران کی وجہ سے نیتن یاہو حواس باختہ ہوگئے۔ ایران کے خلاف کوئی بھی غلطی کرنے کی صورت میں دندان شکن جواب دیا جائے گا۔

ایران کے وزیر داخلہ احمد وحیدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی وزیراعظم نے کہا تھا کہ ہم ایران کو حیران کردیں گے۔ در حقیقت غزہ اور دیگر علاقوں میں درپیش بحرانی صورت حال کی وجہ سے فی الحال نیتن یاہو خود حیران ہیں۔ اقتدار کے ان چند سالوں کے دوران موجودہ صہیونی حکومت نے معصوم بچوں کے قتل عام سمیت کئی وحشیانہ اقدام کئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران اور عمان کے بہتر تعلقات دونوں کے مفاد میں ہیں، آیت اللہ سید علی خامنہ ای

انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت کو آج تک اس قدر بحرانی حالات کا تجربہ نہیں ہوا ہے اسی لئے مشکلات میں حواس باختہ ہوکر اس طرح کی باتیں کرنا مجبوری ہے تاکہ عوام اور عالمی برداری کو اسرائیل کے اندر جاری بحران کے بارے میں گمراہ کرسکے۔ ہمیں نیتن یاہو کے بڑھکیں مارنے سے خوفزدہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ ایران خطے کی صورت حال پر مکمل احتیاط کے ساتھ نظر رکھتا ہے۔ دشمن کوئی ایسی حرکت نہیں کرسکتا جس سے بعد پچھتانا پڑے۔

وحیدی نے مزید کہا کہ دشمن اپنی کمزوریوں کو چھپانے کے لئے ایسے بیانات دے رہے ہیں تاکہ عالمی سطح پر لوگوں کی نظریں دوسری چیزوں کی طرف متوجہ ہوجائیں لیکن اس کوشش میں وہ کامیاب نہیں ہوں گے۔ صہیونی حکمران ایک دوسرے سے دست گریباں جبکہ عوام باہمی اختلافات کا شکار ہیں اسی وجہ سے نیتن یاہو حواس باختہ ہوکر مضحکہ خیز بیانات دے رہے ہیں۔

انہوں نے حالیہ جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی فورسز کی جانب سے کئی مقاومتی رہنماوں کو شہید کرنے کے باوجود کامیابی نے مقاومت کے قدم چوما۔ جو لوگ غزہ کے مختصر علاقے میں کامیاب کاروائی کرنے سے قاصر ہیں کیسے دوسروں کو الٹی میٹم دے سکتے ہیں۔ نیتن یاہو کے بیانات مضحکہ خیز اور مذاق سے زیادہ اس کی حیثیت نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button