اہم ترین خبریںپاکستان

علامہ راجہ ناصرعباس کا ضلع استور میں برفانی تودہ گرنے کے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

لہذا صوبائی حکومت و دیگر ریسکیو ادارے فوری ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ مزید قیمتی جانوں کے نقصان سے بچا جاسکے۔

شیعیت نیوز: چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے گلگت بلتستان کے ضلع استور میں برفانی تودہ گرنے کے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور اس افسوس ناک واقعے میں جانبحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے سانحے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حسین امیر عبداللہیان کی عراق اور سلطنت عمان کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو

انہوں نے کہا ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں پوری قوم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے، گلگت بلتستان حکومت زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرے، دشوار گزار اور دور دراز علاقہ ہونے کی وجہ سے جانی نقصان کا خدشہ زیادہ ہے لہذا صوبائی حکومت و دیگر ریسکیو ادارے فوری ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ مزید قیمتی جانوں کے نقصان سے بچا جاسکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button