اہم ترین خبریںلبنان

لبنان میں داعش کے کمانڈر سمیت کئی دہشت گرد گرفتار

شیعیت نیوز: داعش کے دہشت گرد لبنانی فوج اور دیگر تنصیبات پر حملہ کرنا چاہتے تھے۔ دہشت گردوں کو لاطینی امریکہ سے سپورٹ کیا جاتا تھا۔

اسپوٹنک نے خبر دی ہے کہ لبنانی سیکورٹی فورسز نے دہشت گرد تنظیم داعش کے اعلی رہنما کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملک کے شمال میں واقع شہر طرابلس میں ان کی گرفتاری عمل میں آئی۔

یہ بھی پڑھیں : ایران اور مصر کے تعلقات کے بارے میں ہوشیار رہیں، سابق صہیونی وزیراعظم

لبنان میں اقتصادی بحران کے ساتھ ہی امن و امان کی صورت حال بھی مخدوش ہورہی ہے۔

لبنانی ذرائع ابلاغ نے کچھ عرصہ پہلے اسی دہشت تنظیم کے 8 ارکان کو گرفتار کرنے کی خبر دی تھی۔ ان افراد کو لاطینی امریکہ سے مدد فراہم کی جاتی تھی۔

ذرائع کے مطابق لبنانی سیکورٹی فورسز نے جنوبی لبنان میں کامیاب کاروائی کرکے ملک میں بدامنی پھیلانے کی سازش ناکام بنادی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : تہران، مزاحمتی محاذ کی شخصیات پر اردو میں کتابوں پر فکری سیمینار کا انعقاد

داعش کے ارکان فوج اور دوسرے ملکی مقامات پر حملے کرنے کے منصوبے بنارہے تھے۔ دہشت گردوں کو اس سلسلے میں بعض مقامی افراد کا بھی تعاون حاصل تھا۔

مقامی اخبار کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق لبنان سے ہے اور لاطینی امریکہ سے مدد فراہم کی جاتی تھی۔

لاطینی امریکہ کے شہری نے لبنان میں مقیم داعش کے چند ارکان سے سوشل میڈیا کے چینل ٹیلی گرام کے ذریعے رابطہ کیا اور لبنانی افواج اور دیگر تنصیبات پر حملے کا منصوبہ بنایا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button