دنیا

چین انڈیا زیر کنٹرول کشمیر میں ہونے والی جی 20 کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا

شیعیت نیوز: چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ بیجنگ کا ارادہ ہے کہ عنقریب ہندوستان کے زیر کنٹرول کشمیر میں ہونے والی جی-20 کانفرنس کا بائیکاٹ کرے۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ونبین نے کہا ہے کہ چین قاطعانہ طور پر جی- 20 کی متنازعہ علاقے میں ہونے والی کانفرنس کا مخالف ہے اور ہم ایسے کسی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق جی 20 کا اجلاس 20 سے 24 مئی کو کو ہندوستان کے زیر کنٹرول کشمیر کے علاقے سرینگر میں ہونے والا ہے اور ہندوستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 60 وفود اس میں شرکت کر رہے ہیں۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے اتحادی ممالک سعوی عرب اور ترکی نے اس اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور صدر بشار اسد کے درمیان ملاقات

دوسری جانب برطانیہ کے وزیر جنگ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک عالمی جنگ کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔

برطانیہ کے وزیر جنگ بین والس نے دعویٰ کیا ہے کہ سرد جنگ کے بعد غیرمعمولی امن کا دور خاتمے کے قریب ہے اور دنیا اگلی دہائی سے قبل ہی ایک ایسی جگہ بن جائے گی جو پہلے سے زیادہ خطرناک اور غیرمستحکم ہوگی جہاں زندگی کی حفاظت کرنا بھی مشکل ثابت ہوگا۔

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ یوکرین کے فوجی ایسی جنگ میں لڑنے کے لئے پورے طور سے تیار اور ان کے بقول پورا جذبہ رکھتے ہیں۔

بین والس نے اپنا جنگ پسندانہ رویہ برقرار رکھتے ہوئے اس بات کی بھی یقین دہانی کروائی کہ برطانوی حکومت کی ایف کی جنگ میں طویل المدت مداخلت کے لئے تیار ہے۔

قابل ذکر ہے کہ انہیں مداخلت پسندانہ اقدامات اور بیانات کے نتیجے میں یوکرین کی جنگ تھمنے کا نام نہیں لے رہی جس کا خمیازہ یوکرین کے دسیوں لاکھ عام شہری بھگت رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button