اہم ترین خبریںپاکستان

ایک طرف ملک بھر میں دھشت گردی کے المناک حادثات ہو رہے ہیں تو دوسری جانب ملک بھر میں کالعدم دہشت گرد تکفیری گروہوں کو کھلی چھٹی دی گئی ہے جو ملک بھر میں دندناتے پھر رہے ہیں،علامہ مقصودڈومکی

انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان کی عزت و سربلندی اور تعمیر و ترقی کے لئے آئین اور قانون کی بالادستی ضروری ہے

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ پارا چنار میں سات بے گناہ اساتذہ کا قتل بلوچستان میں سیکورٹی فورسز پر حملے اور امیر جماعت اسلامی پاکستان محترم سراج الحق کے قافلے پر ژوب میں قاتلانہ حملہ ملک میں امن و امان کی ابتر صورتحال کی عکاسی کرتا ہے۔ امن و امان کی ابتر صورتحال سے بے نیاز ہو کر ریاستی ادارے دھشتگردوں کی بجائے سیاسی کارکنوں اور پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کی پکڑ دھکڑ میں مصروف ہیں۔ ایک طرف ملک بھر میں دھشت گردی کے المناک حادثات ہو رہے ہیں تو دوسری جانب ملک بھر میں کالعدم دہشت گرد تکفیری گروہوں کو کھلی چھٹی دی گئی ہے جو ملک بھر میں دندناتے پھر رہے ہیں پاک فوج کی حمایت کے نام پر کالعدم دہشت گرد ٹولہ ملک بھر میں اپنی شرانگیز سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے سر عام جلسے اور ریلیاں نیشنل ایکشن پلان کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئین کا احترام لازم ہے، تمام طبقات اور ادارے آئین کے مطابق انسانی حقوق کا خیال رکھیں، علامہ شبیر میثمی

انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان کی عزت و سربلندی اور تعمیر و ترقی کے لئے آئین اور قانون کی بالادستی ضروری ہے۔ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے جسے قائد اعظم محمد علی جناح نے عوام کی طاقت سے حاصل کیا ملک پر بیرونی سامراجی طاقتوں کا ایجنڈا مسلط کرنے کی بجائے اسے پاکستانی عوام کی رائے کے مطابق جمہوری انداز سے چلایا جائے۔ الیکشن سے فرار اختیار کرنے والوں کو عوام اور بیدار جوان راہ فرار اختیار کرنے نہیں دیں۔ پاکستان کے لئے انتخابات ناگزیر ہو چکے ہیں عوام اپنی بیداری اور طاقت سے ہر رکاوٹ عبور کر لیں گے ملک بھر کے جوانوں میں شعور اور بیداری کا سفر جاری ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button