مشرق وسطی

صہیونیوں کی جانب سے مسجد اقصی کی بے حرمتی پر عرب ممالک کا شدید ردعمل

شیعیت نیوز: خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک نے صہیونی حکومت کی نگرانی میں مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصی پر صہیونیوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برداری سے اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔

الخلیج آن لائن نے خبر دی ہے کہ خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک نے صہیونی انتہاپسند وزیر داخلہ کی سربراہی میں صہیونی اراکین پارلیمنٹ اور عوام کی جانب سے مسجد اقصی کی توہین شدید مذمت کی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے صہیونیوں کی جانب سے مسجد اقصی پر حملے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور واقعے کی مذمت کی۔ بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب فلسطینی عوام کے ساتھ ہے اور مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کے لئے ہونے والی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

دراین اثناء قطر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق وزارت خارجہ نے پرچم ریلی کے موقع پر صہیونی وزیر کی قیادت میں مسجد اقصی کے صحن میں اسرائیلی عوام کے اجتماع کی مذمت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عوام نے بصیرت اور استقامت سے انقلاب کے دشمنوں کو شکست دی ہے، آیت اللہ کاظم صدیقی

بیان میں مسجد اقصی پر حملے کو نہ صرف فلسطینی عوام بلکہ پوری دنیا کے مسلمانوں کے مذہبی جذبات پر حملہ قرار دیا گیا ہے۔ وزارت خارجہ نے اس واقعے کی ذمہ داری صہیونی حکومت عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی عوام اور اسلامی اور مسیحی مقدسات کے خلاف جذبات کی وجہ سے یہ واقعہ رونما ہوا ہے۔

بحرینی وزارت خارجہ نے صہیونیوں کے حملے کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کہا ہے مذہبی مقدسات کے احترام کے سلسلے میں موجود بین الاقوامی قونین کی رعایت ضروری ہے۔

متحدہ عرب امارات نے صہیونی سیکورٹی فورسز کی نگرانی میں ہونے والے حملوں کی مذمت کی اور اشتعال انگیزی کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ بیان میں عالمی برادری کے ساتھ تعاون پر آمادگی ظاہر کی ہے اور اشتعال انگیز کاروائیوں کو روکنے اور مسجد اقصی کی مکمل حفاظت کو یقینی بنانے کی اپیل کی۔

عمان کی وزارت خارجہ نے صہیونیوں کے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے ان کو مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کی سازش قرار دیا اور فلسطینی عوام سے استقامت کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ بیان میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ فلسطینی عوام کے حقوق کی حفاظت کے لئے اپنی ذمہ داری ادا کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button