ایران

ایران عصر حاضر میں کیمیائی ہتھیاروں کا سب سے بڑا شکار ہے، رضا نجفی

شیعیت نیوز: نائب ایرانی وزیر خارجہ رضا نجفی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران جدید تاریخ میں کیمیائی ہتھیاروں کا سب سے بڑا شکار ہے۔

یہ بات نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے قانونی امور رضا نجفی نے بدھ کے روز کیمیائی ہتھیاروں کے کنونشن (سی ڈبلیوسی) کی پانچویں جائزہ کانفرنس میں کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت تنظیم(OPCW) کے سربراہ فرناندو آریاس سے ملاقات کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے ہمارے ملک میں کیمیائی متاثرین کی صحت اور علاج پر امریکہ کی ظالمانہ یکطرفہ پابندیوں کے اثرات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل سے مطالبہ کیا کہ کیمیائی متاثرین اور بیماروں کی فوری طبی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائے۔

رضا نجفی نے کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کے کنونشن کی شقوں پر مکمل اور موثرعمل درآمد کی ضرورت پر بھی زور دیا اور بین الاقوامی تعاون بالخصوص پرامن استعمال کے لیے کیمیائی مواد کے تبادلے اور کنونشن کے مطابق رکن ممالک کی ذمہ داریوں کی تعمیل کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران جدید تاریخ میں کیمیائی ہتھیاروں کا سب سے بڑا شکار ہے۔

کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت تنظیم(OPCW) کے سربراہ نے بھی کیمیکل متاثرین کی طبی ضروریات کو پورا کرنے کی ضرورت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ متعلقہ فریقوں کے ساتھ بات چیت جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری معاملات پر جلد مذاکرات شروع ہوسکتے ہیں، شہریار حیدری

دوسری جانب ایرانی وزیر خزانہ نے اپنے سعودی ہم منصب کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان مانیٹری اور بینک کاری تعلقات کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے تبادلہ خیال کیا ہے۔

یہ بات سید احسان خاندوزی نے کابینہ کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے اپنے حالیہ دورہ سعودی عرب اور اپنے ہم منصب کے ساتھ ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان پروازوں کی بحالی اور بینکوں کو دوبارہ کھولنے کےبارے میں بات چیت کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی تعلقات کی بحالی خاص طور پر حج کے انعقاد کے لیے مالی اور مالیاتی شعبوں پر تبادلہ خیال سعودی وزیر اقتصادیات کے ساتھ ہونے والی گفتگو کے اہم ترین موضوعات میں سے ایک تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button