اہم ترین خبریںلبنان

جو غلطی تم نے غزہ کے بارے میں کی وہ لبنان کے بارے میں مت دھرانا، علی دعموش کا انتباہ

شیعیت نیوز: حزب اللہ لبنان نے کے ایک اعلی عہدیدار علی دعموش نے کہا ہے کہ کہ صیہونی فوج کے ظالمانہ حملوں اور جہاد اسلامی کے کمانڈروں کو شہید کرنے کے باوجود نیتن یاھو حکومت کو بند گلی اور گڑھے سے نکلنے میں مدد نہیں ملے گی

تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے شیخ علی دعموش نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ فلسطینی قیادت اور مزاحمتی فورسز نے صیہونیوں کے خلاف ہونے والی جنگوں میں ثابت کر دیا ہےکہ وہ دشمن کا مقابلہ کرنے کےلئے ہر وقت تیار ہیں، انہیں اپنی فتح کا یقین ہے اور دشمن کی سازشوں اور اس کے مقاصد کو شکست دینے کے لئے اس پر بھروسہ کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : منافع بخش تیل کمپنی آرامکو کے حصص کی اسٹاک مارکیٹ میں فروخت کا منصوبہ

شیخ دعموش نے مزید کہا کہ صیہونی دشمن اور بنیامین نیتن یاہو داخلی مشکلات سے نکلنے اور اپنے سیاسی اتحاد کو بچانے کےلئے اس جنگ میں وارد ہوئے تھے لیکن دشمن کو ان سارے اہداف کے حصول میں ناکامی ہوئی ہے اور غاصب صیہونی اپنی کھوئی ہوئی ساکھ کو دوبارہ حاصل کرنے میں ناکام ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس جنگ سے فلسطینی گروہوں کے درمیان وحدت و اتحاد نے ثابت کیا ہے کہ صیہونی فوج کا جہاد اسلامی کے کمانڈروں کے خلاف اقدام دراصل سارے مزاحمتی گروہوں کے خلاف اقدام تھا اور سارے مزاحمتی گروہ اس کا جواب دینے کے لئے میدان میں اتر آئے ہیں۔

شیخ دعموش نے صیہونیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا تم لبنان کے بارے میں ہرگز ایسی غلطی مت کرنا جو تم نے غزہ میں انجام دی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button