ایران

شہید تہرانی مقدم کبھی بھی منفی نتائج سے مایوس نہیں ہوتے تھے، جنرل حسین سلامی

شیعیت نیوز: سپاہ پاسداران کے کمانڈر انچیف نے کہا کہ آج ہماری میزائل اور دفاعی سسٹم میں طاقت کی مضبوطی، شہید سردار تہرانی مقدم کی مجاہدانہ کاوشوں کی مرہون منّت ہے۔

سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کے کمانڈر انچیف میجر جنرل حسین سلامی نے شہید میجر جنرل حسن تہرانی مقدم کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور اس عظیم شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے ایمان، خلوص، مہربانیوں اور انتھک محنت کو ان ذاتی خصوصیات قرار دیا اور کہا کہ شہید حسن مقدم کی زندگی ایک ثمر آور زندگی تھی اور آج کی ہماری خودمختار اور دفاعی بالخصوص میزائل کے میدان میں قوت اور توانائی، اس بے باک جنرل اور انتھک مجاہد کی کاوشوں کی مرہون منّت ہے۔

میجر جنرل سلامی نے مزید کہا کہ شہید تہرانی مقدم کبھی بھی منفی نتائج سے مایوس نہیں ہوتے تھے اور اللہ تعالیٰ پر بھروسہ اور اخلاص کے ساتھ بے مثال استقامت ہی شہید اور ان کے ساتھیوں کی گرانقدر کامیابیوں کا باعث تھی۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب اور جرمنی کے وزرائے خارجہ کے درمیان خطے کے حوالے سے بات چیت

سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کے کمانڈر انچیف نے انقلاب، اسلامی نظام اور امت اسلامیہ کے دفاعی سسٹم کو بااختیار اور مضبوط بنانے میں شہید تہرانی مقدم کے کردار کو منفرد قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے عظیم شہداء حاج حسن اور حاج قاسم سلیمانی جیسے لوگوں کی شائستگی کا عالم یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے بے شمار برکتوں اور نعمتوں کے باوجود اسلام کی عزت اور سربلندی کیلئے ان کا انتخاب کیا اور وہ شہادت کے عظیم درجے پر فائز ہوئے، تاہم شہادت کے بعد بھی ان عظیم شہداء کی برکتیں ان کی زندگی سے کم نہیں۔

واضح رہے کہ شہید تہرانی مقدم وہ انسان تھے جنہوں نے اسرائیل کو تباہ کرنے کی مکمل پلاننگ کر رکھی تھی اور آج بھی ان کی قبر پر یہ جملہ لکھا ہوا ہے کہ ”یہ اس شخص کی تدفین کی جگہ ہے جو اسرائیل کو تباہ کرنا چاہتا تھا۔“

میجر جنرل سلامی نے شہید مقدم کی قبر پر لکھے ہوئے الفاظ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ آج دشمنوں بالخصوص غاصب اور طفل کش صہیونیوں کے زوال کے اثرات کو دیکھ کر، مظلوموں کے دفاع اور امت اسلامیہ کی حاکمیت کیلئے دن رات کوششیں کرنے والے شہید تہرانی مقدم کا خواب اللہ تعالٰی کے فضل سے پورا ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button